Thursday, 9 August 2018

کیا صرف کرپشن سے ملک کھوکھلا ہوتا ہے

کرپشن سے ملک کھوکھلا ہوتا ہے ؛
یہ بہت بتایا ہمارے تنخواہ دار چینلوں اور جاب رسپانسیبل ایمان و ضمیر فروش سیانوں نے ۔۔۔!!

مگر اِن سے کبھی سنا آپ نے ؟؟
کہ منشیات سے ملک کھوکھلا ہوگیا ہے !!
کھوکھلا ہی نہیں تباہ و برباد ہوگیا ہے !!

کبھی سنا ؟؟

ایک بار بھی اِس سسٹم نے آپ کو بتایا ہو کہ فحش اقدار ملک کی جڑوں کو اکھاڑے جا رہی ہیں ؟؟

ایک بار ۔۔۔۔۔۔۔!!

دراصل جن اداروں سے یہ پڑھ کر نکلے ہیں ،
اُن اداروں کے دجالی نصاب اور جدید دجالی ڈکشنریوں میں پیسہ خدا کی حیثیت رکھتا ہے ،
لہذا جرم ، برائ ، بری بات ، بے غیرتی ، کرپشن اور غداری و بےشرمی و بدتمیزی و جہالت و بدماشی و ظلم و استحصال ایسے سب الفاظ کا اطلاق صرف اور صرف سرمائے کے نقصان پر ہوتا ہے !!

اِس کے علاوہ کچھ بھی ، کوئ جو بھی کرے وہ سب اُس کا باقاعدہ حق ہے ،
سودی ادارے چلانا ، فحاشی پھیلانا ، منشیات فروشی ،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔، ایسے سب مسائل سے ملک کو کوئ مسئلہ نہیں ہوتا ، بلکہ کوئ شک نہیں کہ یہ سب تو جدید دجالی ریاستوں کا حسن ہے !!

ہاں البتہ گناہ صرف ایک ہی عمل کہلاتا ہے ،
اور وہ ہے کسی کا مالی کرپشن کرنا ۔۔!!

یہ نظام آپ کو یہ سبق کبھی نہیں پڑھائے گا کہ ؛
کلمہ طیبہ سے غداری اصل اور حقیقی کرپشن کہلاتی ہے ،

رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) اور اصحاب (رضی اللہ عنہم) کے علاوہ سے کہیں سے کچھ لینا ، انبیاء کے قاتلین و اعداء کی مشابہت و نقل و اطاعت و پیروی و غلامی و اتباع کرنا میگا کرپشن و بے غیرتی و ملک دشمنی کہلاتا ہے !

مگر اِس سسٹم نے آپ کو اگر یہی بتانا شروع کر دیا تو یہ اپنا وجود ہی کہاں قائم رکھ سکے گا  ۔۔۔۔؟؟؟؟

یہ آپ کی اپنے ساتھ دلچسپی و اٹیچمنٹ کا مکمل اہتمام رکھتا ہے ، !!
یہ نہیں چاہتا کہ آپ اِس سے اکتا جائیں ، آپ اِس سے دلبرداشتہ ہوجائیں ، بدظنی کا شکار ہوجائیں ۔۔!!

نہیں !!

یہ آپ کو آرے لگائے رکھتا ہے ،
ستر سال کھا لئے اِس نے آپ کے !!

نسلیں اجاڑ دیں اِس نے آپ کی ،
اِس نے آپ سے آپ کا دین ایمان اسلام ، غیرت و حیا و عزت و جان و خاندان و نسب و شان و شوکت ،۔۔۔۔۔۔، سب چھین لیا ۔!!

مگر اِس کا دجل چیک کریں کہ یہ آپ کو پھر بھی اپنے ساتھ جوڑے ہوئے ہے !!

یہ آپ کو اپنا غلام بنائے رکھنے کے سارے جگاڑ رکھتا ہے !!

اور اللہ ۔۔؟
اللہ ایسی قوموں کی حالت نہیں بدلا کرتا ، 
وہ بھی اپنے اصول پر قائم ہے ،

اور وہ روزِ آخرت انسان سے مقصدِ تخلیقِ حیات میں کرپشن کرنے کا پورا پورا حساب لے گا 

         #انس_اسلام

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔