Friday 21 December 2018

ایک ملحد کا قرآن پر اعتراض(سلسلہ اعتراضات اور ان کے جوابات)۔ سوره نمل - آیت نمبر 75 ( وَمَا مِنْ غَائِبَةٍ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِلَّا فِي كِتَابٍ مُّبِينٍ

ایک ملحد کا قرآن پر اعتراض(سلسلہ اعتراضات اور ان کے جوابات)
//////////////////////////////////////////////////////////////////
سوره نمل - آیت نمبر 75  ( وَمَا مِنْ غَائِبَةٍ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِلَّا فِي كِتَابٍ مُّبِينٍ
اور آسمان اور زمین میں کوئی پوشیدہ چیز نہیں ہے مگر روشن کتاب میں ہے )
سوره نساء - آیت نمبر 81  ( وَيَقُولُونَ طَاعَةٌ فَإِذَا بَرَزُواْ مِنْ عِندِكَ بَيَّتَ طَآئِفَةٌ مِّنْهُمْ غَيْرَ الَّذِي تَقُولُ وَاللّهُ يَكْتُبُ مَا يُبَيِّتُونَ فَأَعْرِضْ عَنْهُمْ وَتَوَكَّلْ عَلَى اللّهِ وَكَفَى بِاللّهِ وَكِيلاً
اور کہتے ہیں کہ مان لیا، پھر وہ آپ کے پاس سے  باہر جاتے ہیں تو ان میں سے ایک گروہ آپ کی کہی ہوئی بات کے برعکس رات کو رائے زنی کرتا ہے، اور اللہ لکھ رہا ہے جو وہ رات بھر منصوبے بناتے ہیں۔ پس  آپ ان سے رخ  پھیر لیجئے اوراللہ پر بھروسہ رکھئیے، اور اللہ کافی کارساز ہے )
سوره نمل - آیت نمبر 75  ( وَمَا مِنْ غَائِبَةٍ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِلَّا فِي كِتَابٍ مُّبِينٍ
اور آسمان اور زمین میں کوئی پوشیدہ چیز نہیں ہے مگر روشن کتاب میں ہے )
**** کیا یہ بتایا جا سکتا ہے کہ  سوره نمل اور دیگر اور آیات میں اللٰہ تعالٰی فرماتا ہے  کہ سب چیزیں ایک روشن کتاب یا لوح محفوظ میں لکھی ہوئی ہیں ... اور ...
سوره نساء میں فرما رہا ہے کہ اللہ لکھ رہا ہے جو وہ رات بھر منصوبے بناتے ہیں -
 اگر ایک چیز پہلے سے لکھی ہوئی ہے تو اسی کو پڑھ لو ۔پہلے سے لکھی ہوئ چیز کودوبارہ لکھنے کا کیا مطلب ہے۔
///////////////////////////////////////////////////////////////////
اس اعتراض کا علمی و تحقیقی جواب عنایت فرمائیں۔جزاکم اللٰہ

الجواب

وَمَا مِنْ غَائِبَةٍ فِي السَّمَاءِ وَالْأَرْ‌ضِ إِلَّا فِي كِتَابٍ مُّبِينٍ ﴿٧٥﴾
آسمان اور زمین کی کوئی پوشیدہ چیز بھی ایسی نہیں جو روشن اور کھلی کتاب میں نہ ہو (١)
٧٥۔١ اس سے مراد لوح محفوظ ہے۔ ان ہی غائب چیزوں میں اس عذاب کا علم بھی ہے جس کے لئے یہ کفار جلدی مچاتے ہیں لیکن اس کا وقت بھی اللہ نے لوح محفوظ میں لکھ رکھا ہے جسے صرف وہی جانتا ہے اور جب وہ وقت آ جاتا ہے جو اس نے کسی قوم کی تباہی کے لئے لکھ رکھا ہے، تو پھر اسے تباہ کر دیتا ہے۔ یہ مقررہ وقت آنے سے پہلے جلدی کیوں کرتے ہیں؟
وَيَقُولُونَ طَاعَةٌ فَإِذَا بَرَ‌زُوا مِنْ عِندِكَ بَيَّتَ طَائِفَةٌ مِّنْهُمْ غَيْرَ‌ الَّذِي تَقُولُ ۖ وَاللَّـهُ يَكْتُبُ مَا يُبَيِّتُونَ ۖ فَأَعْرِ‌ضْ عَنْهُمْ وَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّـهِ ۚ وَكَفَىٰ بِاللَّـهِ وَكِيلًا ﴿٨١﴾
یہ کہتے ہیں کہ اطاعت ہے، پھر جب آپ کے پاس سے اٹھ کر باہر نکلتے ہیں تو ان میں سے ایک جماعت، جو بات آپ نے یا اس نے کہی ہے اس کے خلاف راتوں کو مشورہ کرتی ہے (١) ان کی راتوں کی بات چیت اللہ لکھ رہا ہے، تو آپ ان سے منہ پھیر لیں اور اللہ پر بھروسہ رکھیں اللہ تعالٰی کافی کارساز ہے۔
٨١۔١یعنی یہ منافقین آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں جو باتیں ظاہر کرتے۔ راتوں کو ان کے برعکس باتیں کرتے اور سازشوں کے جال بنتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان سے اعراض کریں اور اللہ پر توکل کریں ان کی باتیں اور سازشیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گی کیونکہ آپ کا ولی اور کارساز اللہ ہے۔اس کے مقررہ کردہ زمین کے فرشتےان سب کے کرتوتوں اور ان تمام باتوں کو اس کے حکم سے ان کے اعمال نامہ میں لکھ رہے ہیں۔بس انہیں ڈانٹا جارہا ہے۔کہ یہ بہودہ حرکت ہے؟ اس سے جس نے تمھیں پیدا کیا اس سے تمھاری کوئی چیز چھپ نہیں سکتی؟جو تم ظاہر باطن یکساں نہیں رکھتے۔ظاہر باطن کا جاننے والا تمھاری اس حرکت پرسخت سزا دے گا۔حوال تفسیر احسن البیان ۔تفسیر ابن کثیر(طلحہ ایر)
دوبارہ سے لکھنا ہر شخص کے ہاتھ میں نامہ اعمال بنا کر تھمانے کے لیے ہے پڑھنے کے لیے نہیں
اور یہ کہا جارہا ہے جو کچھ کر رہے ہو اسے لکھ کر تمہارے ہاتھ میں تھمادیا جائے گا تاکہ تم پڑھ کر ندامت سے حسرتوں کے ساتھ اپنے کرتوتوں سے آگاہ ہوسکو
اگر دونوں آیات کا باہم تقابل کیا جائے تو یہی بات سامنے آتی ہے کہ ایک آیت میں لوح محفوظ کا علم کی بات کی گئ جو کہ پہلے سے لکھا ہوا ہے اور دوسری آیت میں جہاں لکھنے کی بات کی گئ یہ کفار و منافقین کے اعمال و کرتوت لکھنے کی بات تھی۔خلاصہ یہ کہ ایک بات یعنی قسمت و تقدیر  پہلے سے لکھی ہوئ ہے اور دوسری بات یعنی اعمال لکھے جا رہے ہیں ۔لیکن ملحد نے اس بات پر غور ہی نہیں کیا بلکہ محض اعتراض کرنے کے لیے دو آیات کا تقابل کیے بغیر اعتراض داغ دیا۔(محمد طاہر رضا)
https://m.facebook.com/groups/891915894248140?view=permalink&id=1039525956153799

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔