اینڈرائیڈ استعمال کرنے والوں کے لیے 100 بہترین اور ضروری ایپلیکیشنز
....
پارٹ1
1:Live NetTv
پاکستان کے تقریباً تمام ضروری چینلز کے ساتھ دنیا بھر کے چینل اس ایپلیکیشنز میں شامل ہیں
مفت ایپلیکیشن ہے پلے سٹور پر دستیاب نہیں ہے
2: 30 Day Fitness Challenge
وہ لوگ جن کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے اپنی صحت کو دینے کے لیے اور نہ ہی جگہ ہے ساتھ کہ ورزش کی جائے اور نہ ہی ورزش کے لیے ضروری آلات ہیں تو یہ ایپلیکیشن استعمال کریں
امید ہے چند دنوں کے بعد آپ خود کو بہتر صحت کا حامل فرد سمجھیں گے
اس میں موجود تمام سٹیپس بغیر کسی خاص مشین کے مکمل کیے جا سکتے ہیں
تین بنیادی لیول ہیں
ایزی
نارمل
ہارڈ
ہر لیول کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے
ورزش کا مکمل فائدہ اٹھانا ہے تو کسی بھی وقت کریں لیکن روزانہ کا وقت ایک ہونا چاہیے
اور خالی پیٹ ہونا چاہیے
یاد رہے بالکل خالی پیٹ شاید صبح اس کے لیے بہتر وقت ہے لیکن جو وقت آپ کو بہتر لگے.
3:Blackmart
پلے سٹور کی طرز پر بنایا گیا ایک سٹور ہے.
جہاں پر پریمیم ایپلیکیشنز اور گیمز مفت میں انسٹال کی جاسکتی ہیں
یہاں پر پریمیم ایپلیکیشن کے لیے الگ سے کیٹیگری ہے. جہاں پر تمام پریمیم ایپلیکیشنز اپنی پلے سٹور والی قیمت کے ساتھ ہوتی ہیں لیکن قیمت صرف دکھائی جاتی ہے باقی ڈاؤنلوڈنگ فری ہوتی ہے.
4: BSR
آڈیو ریکارڈنگ ایپلیکیشن ہے
بیک گراؤنڈ میں آڈیو ریکارڈ ہوتی رہے گی
فور گراؤنڈ میں بھلے کچھ بھی کرتے رہیں
5: Clipstack
جو بھی تحریر کاپی کریں گے وہ خودکار طریقے سے سیو ہوتی جائے گی.
بعد میں وہ تحریر آپ ایپلیکیشن سے نکال سکتے ہیں
اور ان تمام تحریروں کا بیک اپ بھی بنا سکتے ہیں
گوگل ڈرائیو پر بھی اپنے میموری کارڈ میں بھی،
6: Clipboard Actions
بہت خوبصورت اور یوزر فرینڈلی انٹرفیس پر مشتمل ایپلیکیشن جو بالکل کلپ سٹیک کے اصولوں پر عمل کرتی ہے
لیکن اسکو دوسرے نمبر پر اس لیے رکھا کہ جیسے ہی ایپلیکیشن ان انسٹال کریں گے ڈیٹا جتنا بھی سیو کیا ہوگا سارا ختم ہوجائے گا
اس میں بیک اپ کی سہولت نہیں ہے
7: Cram
اس کے ذریعے کسی بھی فوٹو کا سائز بغیر کوالٹی کم کیے چھوٹا کیا جا سکتا ہے
8: Degoo
100GB ڈیٹا بیک اپ کی مفت سہولت دینے ایپلیکیشن ہے
آپ اپنے فولڈر سلیکٹ کریں اور یہ انکا پہلے فل بیک اپ بنائے گی
بعد میں انکریمینٹل بیک اپ ( وہ بیک اپ جس میں صرف موڈی فائیڈ یا نیو جنریٹڈ فائل کا بیک اپ بنے گا) بنتا رہے گا.
9: Do It Later
تیری صبح کہہ رہی ہے تیری رات کا فسانہ
نام ہی بتا رہا ہے کہ بعد میں 😅
اس ایپلیکیشن کے ذریعے آپ اپنی کوئی فیس بک پوسٹ یا ٹوئٹر یا کوئی ٹیکسٹ میسج لکھیں اور اس پر وقت اور تاریخ لگا دیں
وہ اسی وقت پوسٹ ہوجائے گا جس کا آپ وقت لگائیں گے
10: E-book Droid
پی ڈی ایف فائلز اور مختلف ڈاکومنٹس کو دیکھنے کے لیے ایک بہترین ایپلیکیشن جس میں پیج دیکھنے کے مختلف انداز دستیاب ہیں
پورٹریٹ اور لینڈ سکیپ موڈ کو لاک کیا جا سکتا ہے پیجز کو سپلٹ کیا جا سکتا ہے
متبادل : Adobe Acrobat Reader
11: Es File Explorer Pro
اینڈرائیڈ دنیا کا بہترین فائل منیجر
جس میں فائل کو بالکل کمپیوٹر والے انداز میں موڈی فائی کیا جا سکتا ہے
فائل کو ہائڈ لاک ایکسٹینشن تبدیل یا پھر ڈاؤنلوڈ بھی کیا جا سکتا ہے
زیادہ گہرائی میں جائیں تو فائل کو شیئر یا پھر سرور فائل میں بھیجا جا سکتا ہے.
غرض ایک مکمل فائل منیجر ایپلیکیشن ہے.
اسکا فری ورژن اپڈیٹ کے ساتھ بد ترین ہوتا جا رہا ہے
لیکن پرو ورژن گوگل پر سرچ کر کے ڈاؤنلوڈ کر لیں جو کہ ایک بہتیرین متبادل ہے
12: Flynx
بنیادی طور پر ایک براؤزر ہے
لیکن یہ فلاٹنگ بروزر ہے
فیس بک پر ہم اکثر لنکس دیکھتے ہیں
جنھیں اوپن کریں تو کافی دیر لوڈنگ ہوتی رہتی ہے
لیکن اگر انھیں فلنکس براؤزر کے ذریعے اوپن کیا جائے تو میسنجر کی طرز کا ایک ببل بن جاتا ہے جس میں لنک بیک گراؤنڈ میں اوپن ہوجاتا ہے اس دوران آپ سرفنگ کر سکتے ہیں
13: Insta Saver
انسٹاگرام پر تصاویر یا ویڈیوز کو محفوظ کرنے کا کوئی طریقہ نہیں لیکن اگر وہاں سے اس تصویر یا ویڈیو کا لنک کاپی کریں تو انسٹا سیور ایپلیکیشن خودکار طریقے سے اسے محفوظ کر لیتا ہے
14: Journey
لکھنے لکھانے کے شوقین افراد کے لیے ایک نعمت ہے
اپنے نوٹس لکھیں گے جو کہ گوگل اکاؤنٹ کو لنک کر کے سیو کیے جا سکتے ہیں اور کہیں سے بھی ایکسس کیے جا سکتے ہیں
ایپلیکیشن پر پاسورڈ بھی لگایا جا سکتا ہے.
اپنے لکھے ہوئے ڈاکومنٹس کو پی ڈی ایف میں بھی کنورٹ کیا جا سکتا ہے
15: Mirror Go
اصل میں یہ کمپیوٹر اور موبائل کے لئے ہے
کمپیوٹر پر ونڈر شیئر نامی سوفٹویر انسٹال کریں
اور
اپنے موبائل کو اپنے کمپیوٹر سے کنٹرول کریں
کمپیوٹر سے میسج لکھیں کوئی بھی ایپلیکیشن کھولین چاہے گیم کھیلیں یا سیل میں موجود گانے اپنے کمپیوٹر پر چلائیں.
ڈیسکٹاپ پر ایک موبائل ٹیب کھل جائے گی جسے ریکارڈ بھی کیا جا سکتا ہے.
بذریعہ وائی فائی اور ڈیٹا کیبل،
متبادل : Airdroid
لیکن اسکو استعمال کرنے کے لیے آپکو ایک ہی وائی فائی روٹر یا موڈیم سے کنیکٹ ہونا لازمی ہے
اور اس میں سکرین شئیر نہیں ہوتی خیر ٹرائی کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے
16: Mobdro
اس میں بھی لائیو ٹی وی اور فلمیں موجود ہیں اور ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہیں
17: Mx Player
ایم ایکس پلئیر تقریباً ہر اینڈرائیڈ یوزر استعمال کر چکا ہے.
لیکن سب لوگ اسے چلاتے تو ہیں لیکن اسکے فل فنکشن استعمال نہیں کرتے.
سب سے پہلے ڈی کوڈنگ میں ہارڈ ویر ڈی کوڈنگ آن کر لیں
بیک گراؤنڈ میں ویڈیو چلانے کے لیے بیک گراؤنڈ پلے آن کرلیں
بعض اوقات کوئی مووی دیکھیں تو مووی کو آگے یعنی فارورڈ نہیں کیا جا سکتا وہ انھی ہارڈویئر ڈی کوڈنگ کو آن کرنے سے حل کیا جا سکتا ہے.
اکثر ایچ ڈی والیم والی موویز میں ایک ایرر آتا ہے
AC3 codecs are not found
یہ اس لیے آتا ہے کہ اس ایپلیکیشنز کے کچھ آڈیو ڈیکوڈر الگ سے ڈاؤنلوڈ کرنا پڑتے ہیں
جو کہ آپ اپنے موبائل کے کوڈیکس ورژن کے مطابق ایکس ڈی اے ڈویلپرز فورم سے ڈاؤنلوڈ کر کے اپنی فون میموری کے ڈاؤنلوڈ فولڈر میں رکھیں اور ایک بار ایم ایکس پلئیر کو اوپن کریں یہ خودکار طریقے سے انکو لوڈ کر لے گا.
جیسچر کنٹرولز کو بہتر بنا کر آپ ویڈیو سکپ ٹائم کم یا زیادہ کر سکتے ہیں
فورس پورٹریٹ یا لینڈ سکیپ موڈ لگا سکتے ہیں
اور بہت ساری ٹرکس صرف سیٹنگ ایکسپلور کر کے اس پلیر کا بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں
18: Show Box
ہالی وڈ اور بالی وڈ کی تقریباً ہر مووی یہاں سے ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہے
بالی وڈ مویز زیادہ نہیں ہوتیں لیکن ہالی وڈ مویز اور شوز مکمل دستیاب ہوتے ہیں
ساتھ میں آپ انکے سب ٹائٹلز بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں.
پلے سٹور پر دستیاب نہیں ہے
19: Textgram
تصاویر پر ٹیکسٹ لکھنے کے لیے بہترین ایپلیکیشن ہے
خاص طور پر انگلش میں ٹیکسٹ لکھنے کے لیے اس سے بہتر کوئی ایپلیکیشن نہیں ہے
لیکن اردو صرف یونیکوڈ میں لکھی جا سکتی ہے
اسکا فونٹ بد قسمتی سے نستعلیق میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا.
متبادل : فوٹیکس
20: Vault
نام سے ہی ظاہر ہو رہا ہے کہ یہ ایک پرائیویسی والی ایپلیکیشن ہے
اس میں آپ اپنا کوئی بھی ڈیٹا انکرپٹ کر کے رکھ سکتے ہیں
ایپلیکیشنز پر لاک لگا سکتے ہیں
دو یا تین بار یا زیادہ غلط کوڈ ملانے والے کا فوٹو لے سکتے ہیں
بدقسمتی سے یہ ایپلیکیشن تو فری ہے لیکن پریمیم فیچرز کے لیے آپکو گوگل سے کریکڈ ورژن ڈاؤن لوڈ کرنا پڑے گا
21: Vidmate
اچھے انٹرفیس پر مشتمل ایپلیکیشن جس کے ذریعے یوٹیوب اور کچھ اور ویبسائٹس جن میں فیس بک وغیرہ شامل ہے وہاں سے ویڈیوز ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں
لیکن میری چوائس ٹیوب میٹ ہے
متبادل: Tubemate , Snaptube, Videoder
22: Viva Video Pro
پرو ورژن مفت میں گوگل یا بلیک مارٹ ایپلیکیشن سے ہی ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے.
اس کے ذریعے آپ پروفیشنل انداز میں ویڈیو ایڈیٹنگ کرسکتے ہیں
اس میں آڈیو ڈبنگ اور بہت کچھ کیا جا سکتا ہے
23: YIFY Browser
یہ ٹورنٹ ویبسائٹ پر مشتمل براؤزر ہے جہاں پر تمام مویز اور شوز جو کہ YIFY ایکسٹنشن کے ہوتے ہیں بذریعہ ٹورنٹ ڈاؤنلوڈ کیے جا سکتے ہیں
24: Floating Stickies
تیرتی ہوئی سکرین پر مشتمل نوٹس ایپلیکیشن جس کے ذریعے آپ کسی بھی ٹیب میں جا کر اپنے نوٹس ایڈیٹ کر سکتے ہیں
بہت ہی چھوٹے سائز کی ایک بہترین ایپلیکیشن ہے
25: Temple Run Oz
ایک گیم جو کہ
Oz the Great and Powerful
نامی فلم پر بنائی گئی ہے
بہت ہی خوبصورت گرافکس پر مشتمل یہ گیم پلے سٹور پر مفت نہیں ملتی اس لیے گوگل کریں
26:Mobdro
پی ایس ایل کے جنون کو اپنے موبائل پر انجوائے کریں.
تقریباً تمام پاکستانی چینلز کے ساتھ دنیا کے مشہور تمام چینلز اس ایپلیکیشن میں دستیاب ہیں.
اسکا انتہائی خوبصورت انٹرفیس ہے اور تمام چینلز ورکنگ پوزیشن میں ہیں.
نوٹ: اس اپلیکیشن اپنے پچھلے پارٹ میں بیان کر چکا ہوں لیکن پی ایس ایل کی وجہ سے دوبارہ اسکا نام لکھا جا رہا ہے.
27: SwiftKey Keyboard
ایڈیٹرز چوائس میں موجود یہ کی بورڈ دنیا کے بہترین کی بورڈز میں سے ایک ہے.
جس کا آٹو لرننگ فنکشن آپ کے لکھنے کے انداز کو انتہائی تیزی کے ساتھ سیکھتا ہے اور پھر آپ کو لکھنے میں مدد دیتا ہے اور آپکے لکھے گئے ڈیٹا کو کلاؤڈ پر سٹور کر کے کسی بھی ڈیوائس میں ڈالا جا سکتا ہے.
اسکی خوبصورت تھیمز کے ساتھ کی بورڈ کو ری سائز بھی کیا جا سکتا ہے.
اسکا ایک اور بہترین فنکشن ہے سوائپ کر کے لکھنا.
انگلی گھمائیے اور لکھتے جائیے.
اس میں دنیا کی تمام مشہور زبانوں کی سپورٹ موجود ہے.
خاص طور پر اردو کو لکھنا، اس ایپلیکیشن سے ایک خوبصورت احساس ہے.
متبادل: Flesky
28: Easy Urdu Keyboard
وہ تمام رومن اردو لکھنے والے لوگ جنھیں اردو لکھتے ہوئے مسئلہ ہوتا ہے.
ان کے لیے یہ ایپلیکیشن ایک نعمت ہے
اس ایپلیکیشن میں آپ رومن اردو لکھتے جائیں اور یہ اسے اردو میں تبدیل کرتی جائے گی.
29: Photo Director
فوٹو ایڈیٹنگ کی دنیا میں اگر اسے بادشاہ نہیں مانا جاتا تو بھی یہ وزیر سے کم نہیں.
بہت ہی شاندار فنکشنز کے ساتھ فلٹرز اور ایڈیٹنگ کے لیے تمام ٹولز اس ایپلیکیشن میں دستیاب ہیں.
اس ایپلیکیشن کا ایک شاندار ٹول اپنی تصویر کے کسی غیر ضروری حصہ کو ریموو کرنا ہے.
30: Poweramp Music Player
اینڈرائیڈ کی دنیا کا سب سے بہترین اور طاقتور میوزک پلئیر جو بہت ہی طاقتور بیس( Bass) مہیا کرتا ہے.
اس کا ایک خوبصورت فنکشن یہ بھی ہے کہ یہ میموری میں موجود تمام ویڈیوز کو بھی آڈیو میں تبدیل کر کے چلاتا ہے.
31: Zedge
اپنے موبائل کے لیے دنیا کی خوبصورت رنگ ٹونز کے ساتھ انتہائی شاندار وال پیپرز ڈاؤنلوڈ کریں.
اسکا ایک بہترین آپشن یہ ہے کہ یہ تمام وال پیپرز کو یہ خودکار طریقے سے کچھ وقفے کے بعد تبدیل کرتا رہتا ہے.
32: Freedom
اینڈرائیڈ کی دنیا میں اکثر ایپلیکیشنز میں ان ایپ پرچیزنگ ہوتی ہے
مفت میں ان ایپ پرچیزنگ کی سہولت دینے والی ایپلیکیشن فریڈم ہے.
نوٹ:
یہ صرف اور صرف روٹڈ موبائلز پر کام کرتی ہے.
پلے سٹور پر ملنا ناممکن ہے تو گوگل کریں.
متبادل: Lucky Patcher
33: Swipe Pro
اینڈرائیڈ پر ڈیسکٹاپ فیس بک کے مزے لیں اس ایپلیکیشن کے ذریعے.
یہ بہت ہی کم سائز اور نہایت تیز فیس بک براؤزنگ ایپلیکیشن ہے.
34: Textstast
ٹیکسٹ میسجز تو ہر شخص کی زندگی کا لازمی جزو ہے
یہ ایپلیکیشن آپ کے بھیجے گئے اور ریسیو کیے گئے میسج سکین کرتی ہے
اور پھر سب سے زیادہ استعمال کیے گئے الفاظ کو خوبصورت چارٹس اور گراف میں شو کرتی ہے
35: KinScreen
سامسنگ کے ایس سیریز موبائلز میں اکثر یہ آپشن ہوتا ہے کہ جب تک آپ موبائل استعمال کرتے ہیں سکرین بند نہیں ہوتی.
اسکی متبادل یہ ایپلیکیشن ہے جو سینسرز کو استعمال کرکے سیل فون کی سکرین کو آف نہیں ہونے دیتی جب تک وہ استعمال میں ہوتا ہے.
36: Quizup
وقت تو ویسے ہی ضائع کر رہے ہوتے ہیں سمارٹ فون پر تو کیوں نہ کچھ سیکھ لیا جائے.
یہ ایک ملٹی پلیئر کوئز گیم ہے.
جس میں آپ اپنی مرضی کے ٹاپک کو سلیکٹ کر کے کسی مخالف سے کھیل سکتے ہیں.
دس سیکنڈ ایک سوال کے ہوتے ہیں.
جسکا جواب جتنا جلدی ہوگا اسکو اتنے پوائنٹس ملیں گے.
کچھ سیکھنے کے لیے ایک اچھی ایپلیکیشن ہے.
متبادل: Ball Pool 8
37: Quick Dictionary
کسی بھی ویبسائٹ پر یا اپلیکیشن میں کوئی ایسا لفظ جو آپکو سمجھ نہیں آتا آپ اسے کسی بھی ایپلیکیشن کو کھولے بغیر اس اپلیکیشن کے ذریعے اسے مختلف معنی دیکھ یا پڑھ سکتے ہیں.
38: Photoscan
اگر آپ کے پاس بہت سارے پرنٹڈ فوٹوز ہیں جن کی ڈیجیٹل کاپی آپ کے پاس نہیں ہے تو اس ایپلیکیشن کے ذریعے آپ انکی ڈیجیٹل کاپی بنا سکتے ہیں.
جو کہ آپ کے فوٹوز کو گوگل فوٹوز میں بھی سیو کر دے گی.
اب آپ اپنی یادوں کو کہیں بھی تازہ کر سکتے ہیں.
39: Flud
ٹورنٹ ڈاؤنلوڈنگ کے لیے فلڈ ایک کارآمد اور خوبصورت انٹرفیس پر مشتمل اپلیکیشن ہے.
40: Light Flow
آجکل مختلف اینڈرائیڈ فونز میں نوٹیفکیشن لائٹ ایل ای ڈی لگی ہوتی ہے.
جن کا رنگ نوٹیفیکیشن کے ساتھ خودبخود بدلتا رہتا ہے.
اس ایپلیکیشن کے ذریعے آپ اپنی پسند کی نوٹیفکیشن پر پسند کا رنگ لگا سکتے ہیں.
مثال کے طور پر ٹیکسٹ میسج کے لئے نیلا رنگ تو فیسبک نوٹیفکیشن کے لیے لال یا کوئی اور رنگ کی ایل ای ڈی لائٹ لگا سکتے ہیں.
41: Unclouded
یہ اپلیکیشن آپ کے تمام کلاؤڈ سروسز کو ایک جگہ پر اکٹھا کر دیتی ہے.
آپ وہاں سے تمام فائلز کو ڈاؤنلوڈ بھی کر سکتے ہیں
ڈپلیکیٹ فائلز کو ڈیلیٹ بھی کر سکتے ہیں.
اسکا فری ورژن صرف دو اکاؤنٹ سپورٹ کرتا ہے.
پریمیم ورژن آپ گوگل سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں.
42: Tasker
اپنے موبائل کے ہر کام کو خودکار طریقے سے انجام دینے کے لیے ٹاسکر سے بہتر اور کوئی اپلیکیشن نہیں،
مختلف لوکیشن پر سائلنٹ یا پھر وائی فائی کو آن یا آف یا کسی کو میسج یا الارم ہر چیز خودکار ہوتی ہے.
پلے سٹور پر مفت دستیابی مشکل ہے اس لیے گوگلی ماریں.
43: Videomix
بہت ساری موویز کے ساتھ شوز بھی آپ اس ایپلیکیشن کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں.
مفت اپلیکیشن ہے لیکن پلے سٹور پر دستیاب نہیں ہے.
متبادل: Showbox
44: Mediariver
مختلف کتابیں، میوزک، ایپلیکیشنز اور والپیپرز کو مفت ڈاؤنلوڈ کریں.
پلے سٹور پر دستیاب نہیں ہے.
45: QuickLyric
اس ایپلیکیشن کے ذریعے آپ مختلف گانوں کے لائریکس ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں.
پلے سٹور پر دستیاب نہیں ہے.
46: Five Wallpapers
ایک خوبصورت اپلیکیشن جو ہر سوائپ کے ساتھ آپکی سکرین کا بیک گراونڈ تبدیل کر دے گی.
اپنی سکرین کو خوبصورت بنانا ہے تو یہ ضرور استعمال کریں.
47: Dic Box Urdu
دنیائے اردو کی سب سے بہترین ڈکشنری اپلیکیشن.
جس میں ہم اردو سے انگلش اور انگلش سے اردو بھی تلاش کر سکتے ہیں
ہر لفظ کو پروناؤنس کرنے کے ساتھ پکچر سرچ بھی ساتھ ہوتا ہے.
48: Gravity Screen On/Off
ڈسپلے آف یا آن کرنے کے لیے اب بٹن دبانے کی ضرورت نہیں ہے.
کیونکہ اس ایپلیکیشن کے ذریعے آپ جیسے ہی سیل کو جیب میں یا پھر کسی جگہ پر رکھیں گے سکرین آف ہوجائے گی اور پھر جیسے ہی اٹھائیں گے سکرین آن ہوجائے گی.
49: How to speak Real English
اس اپلیکیشن کے ذریعے آپ انگلش بولنا سیکھ سکتے ہیں.
50: Paksociety
یہ کوئی اپلیکیشن نہیں ہے بلکہ ایک ویبسائٹ ہے جہاں سے آپ اردو زبان میں کتابوں کا سب سے بڑا ذخیرہ ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں.
یہاں پر کتابوں کو بہت خوبصورت انداز میں ترتیب دیا گیا ہے.
اس کی سب سے اہم بات اسکی ڈاؤنلوڈنگ ہے.
یہاں پر آپ بغیر کسی لنکس کو اوپن کیے ڈائریکٹ کتابیں ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں.
51: Mood
اینڈرائیڈ کی دنیا میں بہترین خصوصیات کے ساتھ ٹیکسٹ میسجنگ ایپلیکیشن جو آپکی سٹاک میسجنگ ایپلیکیشن کی جگہ لے کر ٹیکسٹ کرنے کے انداز کو خوبصورت بنا دے.
اس میں ٹیکسٹ ببل سے لے کر فونٹ تک کوئی بھی چیز ایسی نہیں جسے تبدیل نہ کیا جا سکے،
ہر کنٹیکٹ کے لیے الگ رنگ ٹون سے لے کر الگ تھیم بھی لگائی جا سکتی ہے
ملٹی پل ٹیکسٹ میسج یعنی لمبے سائز پر مشتمل ٹیکسٹ کو بھی ایس ایم ایس کی شکل میں بھیجا جا سکتا ہے
اسکا ایک خوبصورت فیچر پرائیویٹ میسجنگ ہے
اس میں آپ کسی بھی نمبر کو پرائیویٹ کر سکتے ہیں
اب اس نمبر کے میسج پرائیویٹ باکس میں چلے جائیں گے جسے پیٹرن یا پن لاک سے کھولا جا سکتا ہے
متبادل: Textra
52:Music Mate
اکثر اوقات ہم آڈیو گانا سنتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ اس گانے کی ویڈیو بھی مل جائے.
لیکن جب یوٹیوب پر یا کسی بھی ویبسائٹ پر ہم وہ ویڈیو ڈھونڈنا شروع کرتے ہیں تو آفیشل ویڈیو ڈھونڈنے میں مشکل ہوتی ہے
اس ایپلیکیشن کو رن کر کے ہم جو بھی گانا چلائیں گے یہ ایپلیکیشن خودبخود اسکی آفیشل ویڈیو ڈھونڈ کر سامنے رکھ دے گی
53:S filter
بہت ہی چھوٹے سائز پر مبنی یہ ایپلیکیشن اندھیرے میں بلیو لائٹ کو فلٹر کرتی ہے.
اس طرح اندھیرے میں موبائل چلاتے ہوئے آنکھوں پر وزن نہیں پڑتا اور آنکھیں کمزور ہونے سے بچ جاتی ہیں
یہ جب رن ہوتی ہے تو فلٹر رینج خودکار طور پر نوٹیفکیشن ایریا میں آجاتی ہے جہاں سے ہم فلٹر کی رینج کم یا زیادہ کر سکتے ہیں
اور اپنی مرضی کی فلٹر لائٹ لگا سکتے ہیں.
54:Fancy Key Keyboard 🎹
خوبصورت تھیم اور مختلف لینگوئج سپورٹ کے ساتھ طرح طرح کے فونٹس پر مشتمل یہ کی بورڈ لکھنے کی دنیا میں ایک خوبصورت احساس جگا دیتا ہے.
اسکا ایک فنکشن یہ بھی ہے کہ آپ تھیم اپنی مرضی کی بنا سکتے ہیں بٹن سائز کلر ہر چیز آپ منتخب کر سکتے ہیں.
اردو، انگلش، ہنگلش اور رومن اردو کی سپورٹ بھی موجود ہے
متبادل: SwiftKey Keyboard
متبادل: Easy Urdu Keyboard
55: Facebook Lite & Uc Browser Mini
یہ دونوں آفیشل ایپلیکیشنز کے ہلکے ورژن ہیں
وہ لوگ جنھیں سیل میں میموری کا مسئلہ ہے
یا پھر وہ ڈیٹا کم استعمال کرنا چاہتے ہیں
تو یہ دونوں ایپلیکیشنز ان کے لیے بہترین چوائس ہونگی
56: Faceapp
آئی فون کی مشہور ایپلیکیشن اب اینڈرائیڈ پر بھی دستیاب ہے
فوٹو ایڈیٹنگ ایپلیکیشن ہے
جس کے ذریعے آپ اپنی تصویر میں مصنوعی مسکراہٹ بھی شامل کر سکتے ہیں
اور اپنے چہرے کو بوڑھے اور جوان کے روپ میں بھی دیکھ سکتے ہیں
57: Afterfocus
DSLR کی طرح بیک گراونڈ کو مینوئلی بلر(blur) کرنے کے اس ایپلیکیشن سے بہتر شاید کوئی اور ایپلیکیشن ہو.
58: Whatscan
ایک وٹس ایپ کو اگر دو سیل فون پر یا ایک ہی سیل پر دو وٹس ایپ استعمال کرنے کے اچھی ایپلیکیشن ہے.
بار کوڈ کو سکین کر کے اس ایپلیکیشن کے ذریعے وٹس ایپ اکاؤنٹ کنٹرول کیا جا سکتا ہے.
نوٹ: اس ایپلیکیشن کے ذریعے آپ کسی اور کے اکاؤنٹ کو بھی کنٹرول کر سکتے ہیں
پھر نہ کہنا بتایا نہیں!
59: Wallpapers with Filters
ہزاروں وال پیپرز پر مشتمل یہ ایپلیکیشن جس کے ذریعے آپ مختلف وال پیپرز کو مختلف فلٹرز لگا کر ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں
60:Send to SD Card 💳
by: Denis Nelubin
بعض اوقات ہم کسی پروفائل میں پکس یا کوئی پوسٹ وغیرہ دیکھتے ہیں اور جب سیو کرنا چاہتے ہیں تو پتا چلتا ہے کہ اس پر تو پرائیویسی لگی ہوئی ہے
اس ایپلیکیشن کے ذریعے وہ پکس ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہیں
جیسے ہی ہم اس پوسٹ پر لانگ پریس کرتے ہیں تو ایک آپشن آتا ہے شئیر ایکسٹرنلی تو وہاں کلک کر کے اس ایپلیکیشن کو سلیکٹ کریں اور پوسٹ سیو کر لیں.
61: Adm Pro
انٹرنیٹ ڈاؤنلوڈ منیجر کا نام تو ہر کمپیوٹر استعمال کرنے والے نے سنا ہوگا.
یہ بھی وہی کام کرتا ہے لیکن یہ موبائل کے لیے ہے.
انتہائی تیز رفتار ڈاؤنلوڈنگ اور خودکار طریقے سے ویڈیو وغیرہ کو ڈاؤنلوڈ کرنے کا آپشن دے دیتا ہے.
62: Facebook Video Save
کچھ دوستوں نے انباکس کر کے یہ بات پوچھی کہ فیس بک ویڈیو کو کسی ایپلیکیشن کو ڈاؤنلوڈ کیے بغیر کیسے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے؟
تو اسکا جواب یہی ہے فیس بک کی آفیشل ایپلیکیشن سے فی الوقت تو یہ نہیں کی جا سکتیں
لیکن کروم براؤزر ہر اینڈرائیڈ میں دستیاب ہوتا ہے.
اگر وہاں سے فیس بک کو لوگ ان کر لیا جائے
تو کسی بھی ویڈیو کو دیکھیں تو نیچے ڈاؤنلوڈنگ کا آپشن آجاتا ہے.
63: ADD WATERMARK
بعض اوقات کچھ تصاویر ایسی ہوتی ہیں جو ہم سوشل میڈیا پر شئیر تو کرتے ہیں لیکن ڈر ہوتا ہے کہ کوئی اور اسکا اپنے نام سے غلط استعمال نہ کرے
تو اس ایپلیکیشن کے ذریعے آپ اپنی تصاویر میں واٹر مارک شامل کر سکتے ہیں
اور اسکے پرو ورژن میں آپ اکٹھے ہزاروں تصاویر پر واٹر مارک شامل کر سکتے ہیں
اسکا خاص فائدہ یہ ہے کہ اس کے ذریعے تصویر کی کوالٹی خراب نہیں ہوتی.
متبادل: watermark photo
64: ROTATION CONTROL PRO
اس ایپلیکیشن کے ذریعے آپ اپنے سیل کی روٹیشن کو مکمل کنٹرول کر سکتے ہیں
مختلف ایپلیکیشنز میں مختلف روٹیشن استعمال کر سکتے ہیں
ہوم سکرین کو پورٹریٹ کی بجائے لینڈ سکیپ میں استعمال کیا جا سکتا ہے
کسی بھی مخصوص ایپلیکیشن کی روٹیشن کنٹرول کی جا سکتی ہے
65: TEXT FAIRY
یہ او سی آر( ocr) ایپلیکیشن ہے
کسی بھی تصویر پر لکھی گئی تحریر کو ٹیکسٹ میں بدل سکتی ہے.
یہ پچاس زبانوں کو سپورٹ کرتی ہے.
خوشی کی بات یہ ہے کہ ان میں اردو بھی شامل ہے
66: BATTERY BUZZER
موجودہ دور میں موبائل کو چارجنگ پر لگانا ایک مجبوری ہے
لیکن بیٹری مکمل چارج ہوجائے اور سیل فون پھر بھی چارجنگ پر لگا رہے تو یہ بیٹری کی صحت کے لیے بھی نقصان دہ ہوتا ہے اور ساتھ میں ہو سکتا ہے کہ بیٹری پھٹ جائے.
اب یہ ایپلیکیشن ایک طرح کا بیٹری الارم ہے
تو اس ایپلیکیشن پر آپ ایک بیٹری پرسنٹیج لگا سکتے ہیں کہ اتنے پرسنٹ بیٹری ہونے پر الارم بج اٹھے
اب اگر آپ سو فیصد چارج الارم لگاتے ہیں تو جیسے ہی بیٹری سو فیصد ہوگی الارم بجنا شروع ہوجائے گا.
67: CAMERA BLOCK
اکثر لوگ اپنی پرائیویسی کے بارے میں کافی سنجیدہ ہوتے ہیں
خاص طور پر موجودہ حالات میں پاکستانی خواتین،
سمارٹ فونز میں،
اکثر ایپلیکیشنز غیر ضروری طور پر کیمرے تک رسائی حاصل کر لیتی ہیں
حالانکہ انکا کیمرے سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہوتا
خیر اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کیمرہ بلاک نامی ایپلیکیشن بنائی گئی ہے
یہ ایپلیکیشن مخصوص ایپلیکیشنز کی کیمرہ تک رسائی روک دیتی ہے
یوں پرائیویسی ختم ہونے کی اذیت سے چھٹکارہ مل جاتا ہے
68: CORNERFLY
اینڈرائیڈ کا کوئی بھی ورژن کیوں نہ ہو اسکی سکرین ہمیشہ گولائی کی بجائے نوکدار دکھائی دیتی ہے.
یہ ایپلیکیشن آپکی سکرین کے کونوں کو گول بنا دیتی ہے
69: VOICE RECORDER PRO
ایپلیکیشن کو کھولے بغیر آواز ریکارڈ کریں
اور ریکارڈ کی گئی آواز پر لاک بھی لگایا جا سکتا ہے
70: FLOATING WIDGET
وجٹ کو اکثر ہوم سکرین پر استعمال کیا جا سکتا ہے
یا پھر لاک اسکرین پر،
لیکن فلاٹنگ وجٹ کے ذریعے ہم وجٹس کو میسنجر کے میسج ببل کی طرح تیرتا ہوا استعمال کر سکتے ہیں
71: INKWIRE
بعض اوقات ہمارے سیل فون میں ایسا مسئلہ ہوتا ہے جو ہم کسی کو سمجھا نہیں سکتے یا پھر ہمیں سمجھ نہیں آرہا ہوتا
اس ایپلیکیشن کے ذریعے ہم اپنی سکرین شئیر کر سکتے ہیں ساتھ میں وائس چیٹ کا آپشن بھی استعمال کر سکتے ہیں
اب جس کے ساتھ ہم اپنی سکرین شئیر کرینگے
وہ اپنی سکرین پر ہماری سکرین دیکھ سکے گا اور ہمیں بتا سکے گا کہ اس طرح ہم اس مسئلہ کو حل کر سکتے ہیں
ایک بات یاد رہے کہ وہ ہماری ڈیوائس کنٹرول نہیں کر سکے گا صرف دیکھ سکے گا.
72: INTERNET BETA
ذاتی طور پر مجھے کروم براؤزر بہترین لگتا ہے.
(یہ صرف براؤزنگ کے حوالے سے ہے ورنہ یو سی براؤزر ہر لحاظ سے بہترین ہے)
لیکن متبادل پر بھی ہمیشہ نظر رکھنی چاہیے
کروم کا سب سے بڑا مسئلہ اسکا سائز اور ریم گھیرنا ہے
انٹرنیٹ بیٹا سامسنگ کا براؤزر ہے.
جو کہ کروم کا ایک اچھا متبادل بن سکتا ہے
73: KLWP
اس ایپلیکیشن کے ذریعے ہم اپنی مرضی اور پسند کا وال پیپر خود بنا سکتے ہیں.
74: AIR BRUSH
ایک فوٹو ایڈیٹنگ ایپلیکیشن ہے
مختلف فلٹرز لے ساتھ اسکا میجک آپشن اچھا اضافہ ہے
75: LUMYER
فوٹو ایڈیٹنگ ایپلیکیشن ہے
جو کہ ایڈیٹنگ میں ایک شاندار اضافہ ہے
76: MINIMA PRO
لائیو والپیپر لگانے سے بیٹری بہت جلد ختم ہوتی ہے
لیکن مینیما کے لیے کچھ ایسا نہیں ہے.
اس ایپلیکیشن کے ذریعے ہم مختلف قسم کے خوبصورت اور مٹیریل ڈیزائن کے حامل لائیو وال پیپرز لگا سکتے ہیں
جو کہ طے شدہ وقت کے لحاظ خودبخود بدلتے رہیں گے
77: NEWS REPUBLIC
ایڈیٹرز چوائس میں شامل،
نام سے کام کو ظاہر کرتی ہوئی اس ایپلیکیشن کے ذریعے ہم مختلف جرائد تک مفت رسائی حاصل کر سکتے ہیں
78: REKHTA
اردو زبان ہمیشہ معیاری ایپلیکیشنز سے محروم رہی ہے
ریختہ ایک طرز کی نئی ایپلیکیشن ہے جس میں آپ شعر کو تلاش کر سکتے ہیں
شعر کو لفظ سے تلاش کر سکتے ہیں
مثال کے طور پر اگر آپ لفظ بادل پر مشتمل اشعار چاہتے ہیں تو بادل لفظ تلاش کریں اور مختلف اشعار کو اپنے سامنے پائیں
اشعار کو مختلف شعرا کے نام سے بھی تلاشا جا سکتا ہے اور مختلف شعرا کا کلام بھی موجود ہے
اگر شعر میں کوئی لفظ یا اسکے معنی سمجھ نہیں آتے تو اس لفظ پر کلک کر کے آپ اسکے معنی ڈھونڈ سکتے ہیں
79: SCREENSHOT PRO
سکرین شاٹ لینے کے بعد فوری طور پر ایڈیٹنگ کرنے کے لیے ایک خوبصورت ایپلیکیشن،
80: SD MAID
کلین ماسٹر کا نام تو بہت سنا ہوگا
لیکن اس سے زیادہ کار آمد ایپلیکیشن یہ ہے
یہ ایپلیکیشن مختلف اور غیرضروری جنک کو کلین کر دیتی ہے
میرے 64 جی بی کارڈ جو کہ فل ہوچکا تھا اسکے ذریعے کلین کرنے کے بعد پندرہ جی بی جگہ خالی ہوگئی ہے
نوٹ: میرا سیل فون روٹڈ ہے.
ڈپلیکیٹ فوٹوز کو بھی اسکے ذریعے اڑایا جا سکتا ہے
لاتعداد خوبصورت فیچرز پر مشتمل یہ ایپلیکیشن بالکل فری نہیں ہے اس لیے پرو ورژن گوگل سے ڈاؤنلوڈ کریں
81: TORRENT SEARCH
کوئی بھی فائل ٹورنٹ سے ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے زیادہ گھومنے کی بجائے اس ایپلیکیشن کے ذریعے تلاش کی جا سکتی ہے
82: TVP PRO
بعض اوقات ہم کوئی مووی ٹورنٹ سے ڈاؤنلوڈ کرتے ہیں
پاکستان میں انٹرنیٹ ویسے سلو ہوتا ہے ساتھ میں ٹورنٹ اس سے بھی زیادہ سلو ہوتا ہے.
اب کوئی مووی وغیرہ ڈاؤنلوڈ کر کے پتا چلتا ہے کہ یہ تو وہ چیزہی نہیں ہے جو ہمیں چاہیے تھی.
اس ایپلیکیشن کے ذریعے ہم ٹورنٹ کو ڈاؤنلوڈ کرنے سے پہلے چلا کر دیکھ سکتے ہیں کہ اس میں کونسی فائلز موجود ہیں
83: USEFUL EXPRESSIONS
انگلش کے آسان فقروں کو مختلف انداز میں سیکھنے کے لیے ایک خوبصورت ایپلیکیشن ہے
84: YIFY BROWSER
yts,ag
نامی ٹورنٹ ویبسائٹ سے کون نا واقف ہے؟
یہ اسی ویبسائٹ کا موبائل ورژن ہے
مختلف ٹورنٹس دیے گئے ہیں جنہیں آپ کسی ٹورنٹ کلائینٹ سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں
85: JELLY JUMP
آخر میں ایک گیم جو کہ دیکھنے میں بہت آسان لیکن کھیلنے میں بہت مشکل گیم ہے
جیلی کو جمپ کرا کے اوپر لے جانا ہوتا ہے
اب آپ جتنے ہنر ور اتنا اوپر یہ جائے گی
86: Macdroid
ہر کام کو آٹومیشن پر لگادینے والی کارآمد ایپلیکیشن ہے
اس ایپلیکیشن کو آن کر کے ہم اس میں کچھ ٹریگرز آن کرتے ہیں جن کے ساتھ ایکشن ہوتے ہیں
مثال کے طور پر ہم ہینڈ فری لگاتے ہیں
تو ہینڈ فری لگانا ہمارا ٹریگر ہوگا
لیکن اب ایکشن کیا ہوگا
وہ ہم بتائیں گے کہ ہینڈ فری لگانے کے بعد گانا پلے ہوجائے یا فیلش لائٹ آن ہوجائے
والیم تبدیلی یا ایک ایکشن کے ذریعے فوٹو کھینچنا اور بھی ان گنت فیچرز ہیں
ٹریگر بناتے ہوئے ہم کنسٹرینٹس بھی آن کر سکتے ہیں
جو کہ بتائے گی کہ مخصوص ایپلیکیشن یا کام کرتے ہوئے یہ ٹریگر ایکشن پلے نہ کرے
مثال کے طور ہم نے یوٹیوب کھولی ہوئی ہے اب ہینڈ فری کے لگانے پر ہم نے میوزک پلے لگایا ہوا ہے تو کنسٹرینٹس کو آن کریں گے کہ یوٹیوب ایپلیکیشن چلاتے ہوئے ہینڈ فری لگانے پر میوزک پلے نہ ہو یہ ہوگیا کنسٹرینٹس کا کام اور بھی بہت سارے کام کیسے جا سکتے ہیں
ایک اور فیچر اسکا ٹیمپلیٹس کا ہے
جس میں پہلے سے ہی ٹریگرز اور ایکشن موجود ہوتے ہیں
مثلاً ایک کارآمد ایکشن یہ کہ ڈیوائس کو شیک کرنے پر فلیش لائٹ آن اور آف ہو
موبائل کہیں رکھ کر بھول گئے
اور موبائل بھی سائیلنٹ پر تھا
کوئی پریشانی نہیں
کیونکہ اسکے فائینڈ مائی فون ٹیمپلیٹ کے ذریعے
آپ صرف میسج کریں
(find my phone)
یہ جی پی ایس بھی آن کر دے گا
اور رنگ ٹون بجنے لگے گی
لیکن یہ فیچر صرف روٹ ڈیوائس پر ہے
باقی فیچرز میں
سکرین پر ہاتھ گھمائیں اور سکرین آف ہوجائے گی
روٹیشن کے لحاظ سے جیسے ہی کوئی ویڈیو پلے کرینگے یہ آٹو روٹیشن آن کر دے گی اور ویڈیو آف کرنے کے بعد آٹو روٹیشن بھی آف ہوجائے گی
اس ایپلیکیشن میں بے شمار آٹومیشنز ہیں
اور خود کے آٹومیشن بنانے کے ساتھ انھیں محفوظ بھی رکھ سکتے ہیں یا کسی اور کے بنے بنائے بھی اپلوڈ کر کے استعمال کر سکتے ہیں
لیکن اس ایپلیکیشن کا فری ورژن صرف پانچ آٹومیشنز کو ایک وقت میں سپورٹ کرتا ہے
متبادل: Tasker
87: Timehop
ہم سوشل میڈیا ( ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام،...... ) استعمال کرتے ہوئے یا پھر سیل فون کر کیمرہ ہی کیوں نہ ہو بہت ساری تصاویر بناتے جاتے ہیں
لیکن اب کچھ عرصے بعد ہمیں یاد ہی نہیں ہوتا کہ ہم نے اس دن فیس بک پر کیا اپڈیٹس کی تھیں یا کونسی ٹویٹس میں نے کیں،
یہ ایپلیکیشن روز یوزر کو اسکی کی گئی پوسٹس تاریخ کے حوالے سے دکھاتی جاتی ہے
یوں پُرانی یادیں تازہ کی جا سکتی ہیں
اس ایپلیکیشن کے ذریعے ایک تاریخ میں کی گئی پانچ چھ سال پرانی پوسٹس اور ٹویٹس بھی نکالی جا سکتی ہیں
88: F-droid
اوپن سورس فری ایپلیکیشنز کا سٹور ہے
جس میں ہر اوپن سورس، ایڈ فری ایپلیکیشنز سے مستفید ہو سکتے ہیں
89: Universal Copy
بعض ایپلیکیشنز ایسی بھی ہوتی ہیں جن میں ٹیکسٹ کاپی کرنے کی سہولت نہیں ہوتی،
سادہ مثال فیس بک لائٹ کی ہی لے لیں،
اس ایپلیکیشن کو آن کر کے آپ کسی بھی ایپلیکیشن کو آن کریں گے
پھر نوٹیفکیشن ایریا سے اس ایپلیکیشن کی رننگ سروس پر کلک کرینگے تو یہ اوپن ایپلیکیشن میں ٹیکسٹ کاپی کر لے گی
90: Open Link With
لنک اوپن کرتے وقت ہمیں کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب ہم اپنی مرضی کی ایپلیکیشن کی بجائے ڈیفالٹ بروزر یا ایپلیکیشن میں لنک کو اوپن ہوتا دیکھ رہے ہوتے ہیں
یہ ایپلیکیشن ہمیں لنک اوپن کرنے کے لیے باقاعدہ ایپلیکیشنز کا پوچھتی ہے کہ آپ اس لنک کو کس ایپلیکیشن میں کھولنا پسند کریں گے
مثلاً ہم یوٹیوب کا لنک اوپن کرتے ہیں
لیکن وہ کروم براؤز میں اوپن ہوجاتا ہے
پر یہ ایپلیکیشن اسے یوٹیوب ایپلیکیشن میں اوپن کر دے گی
91: Messenger Lite
فیس بک کی طرف سے میسنجر کا لائٹ ورژن ہے جو کہ سائز میں چار ایم بی کا ہے لیکن کام اپنے اباؤ اجداد جیسے ہی کرتا ہے
ہاں اس میں ایک کمی ہے کہ میسج پڑھنے کے لیے آپکو ایپلیکیشن کھولنی پڑے گی
ببل میسج کی سہولت اس میں میسر نہیں ہے
وہ لوگ جن کے سیل فون میں میموری کی کمی ہے ان کے لیے یہ ایک بہترین متبادل ہے
92: Best Life Hacks
زبیدہ آپا کا نام تو سب نے سنا ہوگا
روزمرہ کی روٹین کے لحاظ سے یہ ایپلیکیشن بھی وہی زبیدہ آپا والا کام کرتی ہے
بحث میں کیسے جیتیں
دانت سفید کیسے کریں
ائیرپورٹ پر مفت وائی فائی کیسے استعمال کریں
ہچکیوں سے چھٹکارا کیسے پائیں
میتھ کے تمام مسائل کس ویبسائٹ سے حل کیسے جاسکتے ہیں
وغیرہ
یہ صرف پہلے پیج پر دی گئی چند ٹرکس ہیں
باقی ایپلیکیشن کھولیے اور فائدہ اٹھائیں
93: Airdroid
اینڈرائیڈ اور پی سی کو کنیکٹ کرنے کے لیے یہ ایک مشہور ایپلیکیشن ہے
اس میں ڈیٹا وائی فائی کے ذریعے شئیر ہوتا ہے
اس کے ذریعے ہم اپنے اینڈرائیڈ سیل میں موجود ڈیٹا ( آڈیو، ویڈیو، ڈاکومنٹس.. وغیرہ ) کو کمپیوٹر پر ایکسس کر سکتے ہیں
اپنے میسج کمپیوٹر پر پڑھ سکتے ہیں
اپنے میسجز کا ریپلائی کمپیوٹر پر دے سکتے ہیں
بالکل! کی بورڈ کے ذریعے ہم اپنا میسج ریپلائی بھیج سکتے ہیں
اور ماؤس سے اپنی نوٹیفکیشن یا پورےسیل کو کنٹرول کر سکتے ہیں
لیکن اس سب کے لیے شرط یہ ہے کہ آپکا سیل فون اور پی سی ایک ہی وائی فائی نیٹورک سے کنیکٹڈ ہوں
94: Snapnotes
وائٹ بورڈ پر یا کسی رجسٹر میں لکھے گئے الفاظ کو خوبصورت ڈاکومنٹس کی شکل میں تبدیل کر دینے والی ایپلیکیشن ہے
میں نے اسے وائٹ بورڈ پر ٹرائی کیا تھا رزلٹ گزارے لائق تھا ہاں میں نے پکچر دور سے بنائی تھی یہ الگ بات ہے.
95: Texpand
بعض اوقات ہم مخصوص جملے بار بار لکھنے پڑتے ہیں
مثلاً کوئی حال احوال پوچھتا ہے کہ
کیسے ہو؟
ہمارا اکثر جواب ایک جیسا ہوتا ہے کہ
میں ٹھیک ہوں اپ کیسے ہیں
اب بار بار ان لفظوں کو لکھنے کی بجائے ایک شارٹ کٹ ہی بنا لیا جائے.
جیسے "حال".
اب ہم جیسے ہی حال لکھیں.
پورے کا پورا جملہ
"میں ٹھیک ہوں آپ کیسے ہیں ".
خودبخود لکھ دیا جائے
یہ ایپلیکیشن یہی کام کرتی ہے
آپ مختلف اور بڑے بڑے جملوں کے شارٹ کٹس بنا سکتے ہیں
جو کہ دو حروف پر بھی مشتمل ہو سکتے ہیں.
اب پورا جملہ لکھنے کی بجائے صرف ایک دو حروف لکھیں اور پورا جملہ خوف بخود سامنے ہوگا
96: Flyso
فیس بک، انسٹاگرام، ٹوئٹر کے لیے ایک ہی ایپلیکیشن ہے جہاں ایک ٹیب میں فیسبک بک تو باقی دو ٹیب میں ٹوئٹر اور انسٹاگرام چلائی جا سکتی ہیں.
لیکن اس کا ایک ڈرا بیک یہ بھی ہے کہ ہم اسکے ذریعے انسٹاگرام پر کچھ اپلوڈ نہیں کر سکتے.
97: Tictures
تصاویر+ کیریکٹرز
پرانے نوکیا سیل فون میں اکثر کیسج میں لفظوں کو اس طرح اکٹھا کیا گیا ہوتا تھا کہ وہ ایک مخصوص شکل بن جاتی تھی.
یہ ایپلیکیشن بھی وہی کام کرتی ہے اس میں مختلف شکلیں موجود ہیں جو کہ ٹیکسٹ میسج کے طور پر بھیجی جا سکتی ہیں
98: Muviz
اس ایپلیکیشن کا کوئی خاص فائدہ نہیں ہے ہاں لیکن جب ہم میوزک سن رہے ہوتے ہیں تب یہ آواز کے مطابق ہماری مخصوص کی ہوئی جگہ پر ایمپلی فائیر کی طرح اچھلتی کودتی کچھ لائینیں بنا دیتی ہے جو چلتے ہوئے خوبصورت لگتی ہیں
یوں میوزک کی بیٹس کو سکرین پر بھی دیکھا جا سکتا ہے
اگر آپکے سیل میں ریسورسز کافی ہیں تو اسے ضرور ٹرائی کریں ورنہ آپکی ریم پر اضافی بوجھ پڑجائے گا کیونکہ یہ ایک بیک گراونڈ ایپلیکیشن ہے جو ہر وقت چلتی رہتی ہے.
99: Dingless
یہ ایپلیکیشن بیک گراونڈ میں رن کرتے ہوئے چیک کرتی ہے کہ جب سیل فون آن ہو مطلب سکرین آن ہو تو اس وقت نوٹیفکیشن رنگ ٹون وغیرہ سائیلنٹ پر یا وائبریشن پر لگا دی جائیں
پہلی بار آپکو ایٹنگ کرنی پڑے گی کہ آپ کیسا نوٹیفیکیشن انداز چاہتے ہیں
100: Captune
میوزک ایپلیکیشن ہے جس میں ہم اپنی مرضی سے ایکوئلیزر( Equaliser ) کو سیٹ کر سکتے ہیں
جہاں ہمیں آواز ٹھیک لگے وہی جگہ اسکی سیٹنگ سیو کر دی جائیں..

0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔