Sunday 14 January 2018

پاکستانی دنیا کے ذہین ترین لوگوں میں شامل ہیں، سویڈش سرمایہ کار

 پاکستانی دنیا کے ذہین ترین لوگوں میں شامل ہیں، سویڈش سرمایہ کار
03/June/2017, 09:10geo.tv

سویڈن کے سرمایہ کار میٹیئس مارٹنسن کا کہنا ہے کہ پاکستانی دنیا کے ذہین ترین لوگوں میں شامل ہیں، پاکستان کو آئندہ دس سالوں میں ایشیا کی اہم مارکیٹ بنتا دیکھ رہا ہوں۔

میدیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ 2005سے کام کررہے ہیں اور بہت متاثر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان معلومات تک رسائی اور لیکویڈیٹی کے معاملے میں کافی آگے ہے۔ میٹیئس مارٹنسن نے پاکستان میں پہلا غیر ملکی ایکوٹی فنڈ قائم کیا تھا جس کی موجودہ مالیت 100ملین ڈالر ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ سرمایہ کار اب بھی پاکستان کا نام سن کر ہچکچاتے ہیں، یہ ڈر دور ہوگیا تو ہمارا فنڈ مزید بڑھ سکتا ہے۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔