Saturday, 24 February 2018

بے گناہوں کو سزا کیوں ملتی ہے؟

 ”بے گناہوں کو سزا کیوں ملتی ہے؟“ میں نے عرض کیا اور خاموشی سے ان کی طرف دیکھنے لگا‘ وہ غور سے میری طرف دیکھنے لگے‘ ان کی آنکھوں میں حیرت‘ پریشانی اور ملال کے ملے جلے رنگ تھے‘ وہ چند لمحے خاموش رہے اور پھر نرم آواز میں پوچھا ”کیا مطلب میں سمجھا نہیں“ میں نے عرض کیا ”جناب پتنگ کوئی اڑاتا ہے لیکن گلہ کسی معصوم اور بے گناہ بچے کا کٹ جاتا ہے‘ جرم کوئی کرتا ہے لیکن قید کوئیدوسرا بھگتتا ہے‘ اللہ تعالیٰ اگر دلوں کے بھید جانتا ہے تو پھر اس کی خدائی میں معصوم اور بے گناہ لوگوں کو سزا کیوں ملتی ہے‘ میں قدرت کی اس بے انصافی پر حیران ہوں“ میں خاموش ہو گیا‘ وہ مسکرائے‘ انہوں نے مجھے غور سے دیکھا اور فرمایا ”یہ ایک وسیع اور باریک موضوع ہے‘ میں تمہیں سمجھانے کیلئے ایک چھوٹی سی مثال دیتا ہوں‘ احمد ایراچدی مراکش کا مسلمان تھا‘وہ لندن کے ایک ریستوران میں شیف تھا‘ وہ اٹھارہ سال تک شیف کا کام کرتا رہا‘اس دوران اس کی فیملی مراکش میں مقیم رہی‘ 2001ء کے شروع میں اس کا بچہ بیمار ہو گیا‘ احمد نے ڈاکٹروں سے رابطہ کیا‘ پتہ چلا بچے کا آپریشن ہو گا‘ احمد کے پاس بچے کے آپریشن کیلئے رقم نہیں تھی‘ اس دوران اس کی ملاقات ایک پاکستانی تاجر سے ہوئی‘ یہ تاجر یورپ سے مختلف مصنوعات خرید کر پاکستان درآمد کرتا تھا‘ پاکستانی تاجر نے احمد کو پریشان دیکھا تو اس نے اسے مشورہ دیا وہ اگر اپنی جمع پونجی سے لندن سے ادویات‘ وٹامنز اور کاسمیٹک خریدے اور یہ اشیاء پاکستان لے جا کر فروخت کردے تو اسے ٹھیک ٹھاک بچت ہو جائے گی اور یوں وہ بچے کے آپریشن کے قابل ہو جائے گا‘ احمد مجبور تھا اس نے پاکستانی تاجر کی بات مان لی‘ اس نے لندن سے مختلف اشیاء خریدیں‘ پاکستان کا ویزہ لگوایا اور لاہور آ گیا‘  اء پاکستان کی بجائے افغانستان میں بیچ دے تو اسےدوگنا منافع مل سکتا ہے‘ احمد ایراچدی نے سامان اٹھایا‘ بس پر بیٹھا اور افغانستان چلا گیا‘ احمد جوں ہی افغانستان میں داخل ہوا وہاں کے حالات خراب ہو گئے‘ امریکا نے افغانستان پر حملہ کر دیا‘ شمالی اتحاد کی فوجیں کابل کی طرف بڑھیں اور انہوں نے دارالحکومت پر قبضہ کر لیا‘ احمد ایراچدی نے افغانستان سے نکلنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکا‘ شمالی اتحاد نے کابل پر قبضہ کیا تو احمد ایراچدی ان کے ہتھے چڑھ گیا‘ احمد ایراچدی برٹش لہجے میں انگریزی بولتا تھا چنانچہ شمالی اتحاد نے عوض امریکی فوج کو بیچ دیا‘ے اسے ”برٹش طالبان“ ڈکلیئر کیا اور پانچ ہزار ڈالر کوہ مسکرائے اور رواں لہجے میں بولے ”میں اس کا جواب آگے چل کر دوں گا‘ سرے دست تم احمد ایراچدی کی داستان پر توجہ دو‘ احمد ایراچدی کی انگریزی اچھی تھی‘ وہ برطانیہ میں بھی رہا تھا چنانچہ گوانتانا موبے میں امریکیوں کے ساتھ بحث کرتا تھا‘ ان کے ساتھ الجھتا رہتا تھا‘وہ ان سے قیدوں کے حقوق مانگتا تھا‘ امریکی اس کی بحث سے تنگ تھے چنانچہ انہوں نے اسے جنرل کا خطاب دے دیا‘ وہ گوانتانا موبے میں جنرل احمد کے نام سے مشہور ہوگیا‘ گوانتانا موبے میں ٹیری ہولڈ بروک نام کا ایک افسر تھا‘یہ ملٹری پولیس کی کمپنی 463میں خدمات سرانجام دے رہا تھا‘ ٹیری ہولڈ بروک صبح سے رات تک قیدیوں کے ساتھ رہتا تھا‘ رات کے وقت جب کام ختم ہو جاتا تھا تو وہ شدید بوریت کا شکار ہو جاتا تھا‘ٹیری نے بوریت کے خاتمے کیلئے ایک دلچسپ مشلغہ اپنا لیا‘ وہ قیدیوں کی بارکوں کے قریب جاتا اور آہنی دروازے کے دوسری طرف کھڑے ہو کر ان کے ساتھ گپ شپ لگاتارہتا‘ اس مشغلے کے دوران ٹیری ہولڈ بروک کا احمد ایراچدی کے ساتھ رابطہ ہو گیا‘ احمد ایراچدی کی بیرک کے دروازے میں ایک چھوٹا سا سوراخ تھا‘ ٹیری ہولڈ بروک دروازے کے باہر بیٹھ جاتا تھا اور احمد ایراچدی دوسری طرف اور یہ دونوں رات بھر اس سوراخ کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ گفتگو کرتے رہتے‘یہ سلسلہ کئی ماہ تک چلتا رہا یہاں تک کہ ٹیری ہولڈ بروک نے احمد سے اسلام کے بارے میں پوچھنا شروع کر دیا اور احمد غیر محسوس طریقے سے اسے تبلیغ کرنے لگا‘ اس تبلیغ کے دوران ایک دن ٹیری ہولڈ بروک نے سوراخ کے ذریعے کاغذ کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا اور قلم اندر پھینکا اور احمد نے کاغذ کے ٹکڑے پر کلمہ طیبہ لکھ کر باہر لٹکا دیا‘ ٹیری نے فوراً کلمہ پڑھا اور اسی وقت مسلمان ہو گیا“ وہ رکے اور میری طرف دیکھنے لگے‘ میں دلچسپی سے ان کی طرف دیکھ رہا تھا‘وہ دوبارہ گویا ہوئے ”ٹیری ہولڈ بروک نے اسلام قبول کرنے کے بعد مصطفی نام رکھا‘ فوج سے استعفیٰ دیا اور یہ آج کل یونیورسٹی آف فونکس کے اسلامک سینٹر سے وابستہ ہے‘ یہ وہاں نو مسلموں کی رہنمائی کرتا ہے‘ تم اس مثال کو سامنے رکھتے ہوئے مجھے اب بتاؤ اگر احمد ایراچدی کا بیٹا بیمار نہ ہوتا‘ اگر اسے پاکستانی تاجر نہ ملتا‘ اگر وہ سامان لے کر پاکستان اور پاکستان سے افغانستان نہ جاتا‘ اگر وہ بے گناہی کے باوجود گرفتار نہ ہوتا اور وہ گوانتانا موبے نہ پہنچتا تو کیا ٹیری ہولڈ بروک مسلمان ہوتا؟وہ یقیناً نہ ہوتا چنانچہ احمد ایراچدی کی بے گناہی اور اس بے گناہی کی سزا نے ٹیری کو مصطفی بنا دیا اور یہ مصطفی آج کل امریکا میں سینکڑوں عیسائیوں اور یہودیوں کو اسلام کی ترغیب دے رہا ہے“۔وہ خاموش ہو گئے‘ میں نے عرض کیا ”جناب آپ کی مثال بہت دلچسپ ہے لیکن میں ابھی تک اس کی گہرائی میں نہیں جا سکا“ انہوں نے قہقہہ لگایا اور بولے ”نادان انسان بے گناہوں کی تمام سزاؤں کا تعلق طائف کے واقعے سے ہوتا ہے‘ طائف کے لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر پتھر برسائے تھے‘تم بتاؤ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا کیا قصور تھا؟ وہ طائف کے لوگوں کو سیدھا راستہ دکھانا چاہتے تھے مگر بدبختوں نے انہیں پتھروں سے زخمی کر دیا‘ اس واقعے کے بعد جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے آسمان کی طرف دیکھا تو جبرائیل امین زمین پر آئے اور عرض کیا آپ اگر اجازت دیں تو ہم اس پوری بستی کو دو پہاڑوں کے درمیان پیس دیں لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا‘ نہیں شاید ان کی اگلی نسل میں سے کوئی مسلمان ہو جائے چنانچہ بے گناہوں اور معصوموں کو ملنے والی ننانوے فیصد سزاؤں کا مقصد اگلی نسلوں کو فائدہ پہنچانا ہوتا ہے‘قدرت ایک معصوم شخص کو جیل میں ڈال کر کروڑوں لوگوں کو تباہی سے بچاتی ہے اور کسی ایک شخص کو مشکل حالات میں ڈال کر لاکھوں لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کردیتی ہے‘ تم کبھی غور کرنا ایک معصوم بچے کی جان جانے سے پورا پورا قانون بدل جاتا ہے جس سے سینکڑوں ہزاروں بچے بچ جاتے ہیں‘ احمد ایراچدی کی طرح کوئی معصوم اور بے گناہ شخص جیل میں جاتا ہے اور سینکڑوں ہزاروں لوگوں کی زندگیوں کا رخ بدل جاتا ہے‘ یہ چھوٹے چھوٹے واقعات دراصل گالف سٹک کا کام کرتے ہیں‘یہ ہٹ ادھر کرتے ہیں اور بال ادھر ہول میں جاتا ہے‘ ہم سب کی قسمت میں احمد ایراچدی کی طرح کوئی نہ کوئی ٹیری لکھا ہوتا ہے اور ہم معصومیت اور بے گناہی کی سزا بھگتتے ہوئے اس ٹیری تک پہنچ جاتے ہیں چنانچہ تم جب بھی بے گناہی اور معصومیت کے باوجود کسی نہ کسی مسئلے میں الجھنے لگو یا تم معصومیت اور بے گناہی کی سزا بھگتنے لگو تو تم ٹیری اور احمد ایراچدی کا یہ واقعہ ذہن میں لے آؤ اور حالات کو نئے زاویے سے دیکھنا شروع کر دو‘ تم یہ دیکھ کر حیران رہ جاؤ گے قدرت برائی کو کس خوبصورتی سے اچھائی میں تبدیل کرتی ہے‘ وہ سزا کو کس خوبصورتی سے جزا میں بدل دیتی ہے“۔وہ رکے‘ انہوں نے لمبا سانس لیا اور نرم آواز سے بولے ”قدرت کا یہی کمال ہے یہ برائی کو اچھائی میں تبدیل کردیتی ہے‘ یہ خرابی کو خوبی میں بدل دیتی ہے‘ یہ اللہ کا کمال ہے وہ کیچڑ میں دودھ کی بالائی لے آتا ہے اور دودھ کو بدبودار کیچڑ بنا دیتا ہے چنانچہ جب بھی بے گناہی کی سزا پانے لگو(آزماءش میں ہو ) تو اللہ کا شکر ادا کرو کیونکہ اللہ نے تمہیں احمد ایراچدی جیسے لوگوں کے گروپ میں شامل کرلیا ہے‘ اس نے تمہاری زندگی کو مقصد دے دیا ہے“۔
✍      منقول

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔