Saturday, 17 March 2018

کیا پردہ ترقی راہ میں رکاوٹ ہے؟

ڈاکٹر شہناز لغاری دنیا کی پہلی باحجاب پائلٹ ہیں۔ یہ پاکستان سے تعلق رکھتی ہیں اور انہوں نے اب تک اپنی پروازیں مکمل حجاب میں اڑائی ہیں۔ ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔ اس کے علاوہ یہ پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں ترقی کےلیے کام کر رہی ہیں اور اب تک پاکستان میں بہت سے تعلیمی ادارے اور سلائی سنٹر کھول چکی ہیں تا کہ عورتوں کو مفت تعلیم دی جا سکے۔ یہ لوگ پاکستان کا زیور ہیں۔ پوری دنیا کے ان لوگوں کو جو حجاب کو تعلیمی سرگرمیوں میں رکاوٹ سمجھتے ہیں یہ پیغام ہے کہ حجاب سر ڈھانکتا ہے دماغ نہیں۔ اور بال کھول لینے کا مطلب یہ نہیں ہوتا دماغ بھی کھل گیا ہے۔
موم بتی والی تمام آنٹیو کو میرا پیغام ہے لاکھوں کی بیرونی امداد لینے کے باوجود بھی تم پاکستان سے کیڑے برآمد کرنے کی کوششوں کے علاوہ کوئی کام نہیں کر رہی ہو۔ ڈاکٹر شہناز لغاری سے سبق سیکھو اگر واقعی عقل رکھتی ہو تو۔ عورت کے حقوق کا ڈھنڈورا پیٹ کر ملک کو بدنام کرنا آسان ہوتا ہے لیکن اگر واقعی عورت کے حقوق کےلیے کام کر رہی ہو تو ویسے کرو جیسے ڈاکٹر شہناز لغاری کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر شہناز آپ پوری قوم کا فخر ہو ہماری دعا ہے کہ قوم کی ساری بیٹیاں آپ کے جیسی ہونہار اور باپردہ ہوں۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔