Saturday, 3 March 2018

مسلمان سائنسدانوں کے کارنامے

مسلمان سائنسدانوں کے کارنامے

مسلمانوں کی کتنی ہی ایجادات ہیں جو اہل مغرب نے امت مسلمہ کی نظروں سے اوجھل رکھی ہیں۔ حالانکہ دنیا کی مفید اور ضروری ایجادات بیشترمسلمانوں اور عربوں کی مرہون منت ہیں اور وہ اس وقت ایجاد ہوئی ہیں جبکہ متمدن دنیا میں کہیں یورپ و اہل یورپ کا ذکر تک نہ تھا۔ ان میں سے بعض کی تو جدید سائنس نقل بھی نہ کرسکی اوربعض کی نقل اتار کر ایجاد کاسہرا اپنے سر رکھ لیا،یورپ والوں نے جابر بن حیان کوگیبر، ابن رشد کو اویرو، ابن سینا کو ایوونا اورابن الہیشم کو الہیزن کہنا شروع کیا تاکہ ان کا

مسلمان اور عرب ہونا ثابت نہ ہو۔یہی وجہ ہے کہ آج ہمارا سائنس کا طالب علم خالد بن یزید، زکریا، رازی، ابن سینا، الخوارزمی، ابو ریحان البیرونی، الفارابی، ابن مسکویہ، ابن رشد، کندی، ابو محمد خوحبدی، جابر بن حیان، موسیٰ بن شاکر، البتانی، ابن الہیشم، عمر خیال، المسعودی، ابو الوفاء اور الزھراوی جیسے عظیم سائنسدانوں کے حالات زندگی اور سائنسی کارناموں سے یکسر ناواقف ہے۔ آج کی نشست میں نمونے کے طور پر مسلمان سائنسدانوں میں سے بعض کے سائنسی کارنامے تحریر کیے جاتے ہیں۔*۔۔۔ توپ سب سے پہلے افریقہ کے ایک سردار یعقوب نے بنائی تھی۔*۔۔۔ اویسی نے سب سے پہلے زمین کا چاندی کاکرہ بنایا تھا، جس میں پہاڑ، دریا، جنگل اور وادیاں بنائی گئی تھیں۔*۔۔۔ ابن سینا کی کتاب القانون، بصری کی کتاب الحیوان اور ابوالقاسم کی جراحی، سترہوی صدی عیسوی تک یورپ میں نصابی کتب کے طور پر پڑھائی جاتی رہیں، ان کتابوں میں انسانی دماغ اور اعصاب کی تصاویر تھیں۔ ابن سوری کی کتاب میں خشک جڑی بوٹیوں کی رنگین تصاویر بنی ہوئی تھیں۔ یہ کتاب عربوں کی پہلی رنگین مصوری کتاب قرار دی جاچکی ہے۔*۔۔۔ عمدہ پلیٹوں اور نفیس برتنوں کا موجد عباس بن ناس حکیم اندلس ہے۔*۔۔۔ کاغذ کی صنعت کو اوج کمال پر پہنچانے والے اہل شاطبہ ہیں۔ (شاطبہ بلاد اندلس میں سے ایک شہر ہے)۔*۔۔۔ چھپائی کی مشین اور مطابع کے پہلے موجد مسلمان سائنسدان ہیں۔*۔۔۔ دوران خون کا جدید نظریہ ولیم ہاروے سے منسوب کیاجا چکاہے۔ حالانکہ اس سے بہت پہلے ابن النفیس نے نظریہ پیش کیا تھا۔*۔۔۔ ابوالقاسم الزہراوی نے مثانہ کی پتھری نکالنے کے لیے جسم کا جو مقام چیر پھاڑ کے لیے تجویز کیا تھا آج تک اسی پر عمل ہو رہا ہے۔*۔۔۔ تپ دق (ٹی بی) کا علاج اورچیچک کا ٹیکہ مسلمانوں ہی کی ایجاد ہیں۔*۔۔۔ الجبرا خصوصی طور پر مسلمانوں کی ایجاد ہے۔*۔۔۔ الجبرا کے بعد مسلمانوں کی ایک بڑی ایجاد علم مثلثات (ٹرگنومیٹری) ہے۔*۔۔۔ اندلس (اسپین) کے ایک مسلم حکیم (سائنسدان) عباس (ابوالقاسم) بن فرناس نے تین چیزیں ایجاد کرکے دنیا کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا تھا۔ اول عینک کا شیشہ، دوم بے نظیر گھڑی جو صحیح وقت دینے میں بے مثل تھی، سوم ایک مشین جو ہوا میں اڑ سکتی تھی۔*۔۔۔ ابراہیم الفزازی، خلیفہ منصور کے عہد کا پہلا مسلمان سائنسدان انجینئر تھا۔ جس نے پہلا اصطرلاب تیار کیا تھا۔*۔۔۔ ابن سینا کے استاد ابوالحسن نے پہلی دوربین ایجاد کی تھی۔*۔۔۔ حسن الزاح نے راکٹ سازی کی طرف توجہ دی اور اس میں تارپیڈو کا اضافہ کیا۔*۔۔۔ مسلمانوں کی دیگر صنعتی ایجادات میں بارود، قطب نما، زیتون کا تیل، عرق گلاب، خوشبوئیں، عطر سازی، دویہ سازی، معدنی وسائل میں ترقی، پارچہ بافی، صابن سازی، شیشہ سازی اور آلات حرب شامل ہیں۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔