Thursday 24 January 2019

الحاد اور ملحدین کی طرف سے سوشلسٹ کمیونسٹ نظام کی صورت میں ایک کروڑ انسانوں کا قتل عام تحریر :- ملک ولید احسن

الحاد اور ملحدین کی طرف سے سوشلسٹ کمیونسٹ نظام کی صورت میں ایک کروڑ انسانوں کا قتل عام
تحریر :- ملک ولید احسن

************************************************
اگر اپ دہریوں اور لادین ملحدوں کی خون ریز تاریخ تلاش کرنا چاہیں تو اپ کو معلوم ہوگا کہ دین بیزار طبقہ دنیا کے اندر جھوٹ کی انتھاء پر جی رہا ہے اکثر یہ لوگ احترام انسانیت اور خون ریزی سے نفرت پر ایسی پوسٹنگ کرتے نظر آتے ہیں جیسے ان کا دامن انسانی خون کے چھینٹوں سے پاک و صاف ہو لیکن یقین کریں کہ اپ حیرت کے مارے اپنے دانتوں تلے انگلیاں رکھ لیں گے جب آپ کو یہ علم ہوگا کہ یہ لوگ اس چنگیزی نسل سے ہیں کہ جب اور جہاں بھی انھیں ملکیت اور کرسی و اقتدار ملا ہے انھوں نے اپنے مخالفین کے ساتھ وہ دردناک اذیت بھرا اورروح کو تڑپا دینے والا غیر انسانی سلوک کیا ہے کہ جابر سے جابر کی روح تڑپ اٹھے - خون کے ایسے دھبے ہیں جو ہزاروں برساتوں کے بعد بھی تاریخ کے صفحات سے دھلے نا جاسکے بڑی مثالیں دینے کی ضرورت نہیں صرف دو مثالیں دیکھیں
1-ماؤتشنگ نامی ملحد دہریہ نے 78 مليون انسانوں کو قتل کیا,
2-جوزیف اسٹالن نامی ملحد نے 23 مليون انسانوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ,,,
دو دہریہ شخصیتوں نے اپنے فکری عقیدے اور موقف کے لئے انسانیت کو قتل و غارت گری کے جھنم میں جھونک دیا
****بوسنیا اورچیچینیا میں جو کچھ ہوا اور روس میں جو کچھ گزرا ہے وہ ابھی تاریخ کے اندر آن دا ریکارڈ ہے
**** 100 مليون انسان آباد کو چند سالوں میں موت کے منہ کا نوالہ بنادینا دہریت کی تاریخ پر ایک ایسا بد نما داغ ہے جس پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے
اگران لوگوں یاان جیسوں کی فکری غلامی کرنے والی قوم کی حکومت آجائے تو یہ پوری انسانیت کے لئے کس قدر تباہی کا سامان ہوں گے اس کا تصور کرنا ابھی ممکن نہیں
شاید ان کے انے والے پاور اور اقتدار کا جشن انسانی لاشوں سے بنے میناروں پر کھڑا ہوگا--
ليگ آف مليٹنٹ اتهيسٹ (league of militant atheist) كے بارے كون كون جانتا ہے؟
آئیے دوستوں، ذرا اس تنظيم كے كرتوتوں پر نظر ڈال ليں.
ميں چاہتی ہوں كہ سب دوست اس بارے اپنى اپنى تحقيق كريں تاكہ ان دوستوں كے ذہن سے يہ نظريہ مسخ ہو سكے جو سمجهتے ہيں كہ ملحدين كوئى انسانيت پسند قوم ہے.
الحاد كے پيروكار كبهى بهى انسانيت پسند نہيں ہوسكتے كيونكہ ان كے نزديك انسان كوئى اشرف المخلوقات نہيں بلكہ گندى نالى كا كيڑا اور انسان ايك ہى مائيكروب سے پيدا ہوا ہے.
ميں تو اس بات پر حيران ہوں كہ ملحدين، اس بات پر دل و جان سے اعتراض كرتے پاۓ گئے ہيں كہ اسلام اپنے سامنے كوئى مذهب برداشت نہيں كرتا ليكن دوسرى طرف ملحد خود اپنے سامنے كوئى مذهب برداشت نہيں كرتے
ميں تو اس بات پر حيران ہوں كہ ملحدين اس بات پر واويلا كرتے پاۓ گئے ہيں كہ سعوديہ اپنے ملك ميں كوئى نئى غيرمسلم عبادت گاه بنانے كى اجازت نہيں ديتا ليكن دوسرى طرف خود ہر مذهبى عبادت گاه كو تباه و برباد كرنے كا خواب ديكهتا ہے اور جب جب طاقت ملتى ہے، اس پر عمل درامد كركے بهى دكهاتے ہيں
يونيورسٹى آف ہوائى كے پوليٹيكل سائنس كے پروفيسر جوزف رمل كے مطابق الحاد كى اس تنظيم كى شفقت سے چھ كروڑ دس لاكھ انسان لقمہ اجل بنے.61000000 انسان اس ايك تحريک كے نظر ہو گئے
باقى مانده مذهبيوں كو جيلوں ميں پهينك ديا گيا اور پرتشدد طريقے سے جيل ہى ميں انہيں الحاد كى تعليم دى گئى
صرف 1941 ميں چاليس ہزار چرچ صفحہ ہستى سے مٹا ديے گئے اورپچيس ہزار مساجد شہيد كر دى گئيں
اسى طرح چائنہ كو ايك ملحد بنانے كے نام پر اسى تحريک نے 35 لاكھ انسان قتل كر ڈالے تهے
اس طوفان بدتميزى اور ان مظالم كو جيسے جيسے آپ پڑهتے جائیں گےتوآپ كو لگے گا كہ آپ كے سامنے درندے كهڑے ہيں جو انسانيت كو نگل جانا چاہتے ہيں
.سٹالن وه نفسياتى پاگل ملحد تها جو كسى ہال ميں جب داخل ہوتا تها تو جو اس كو ايسا شخص نظر آ جاتا جو تالياں نہ بجا رہا ہو يا تاليوں ميں كمى كر رہا ہوتا يا سب سے پہلے تالياں روک ليتا تو سٹالن اس شخص كو مروا ديتا تها
برژنيف جيسا دہشت گرد ملحد شائيد ہى كوئى پيدا ہو.. افغانستان كيا، دنيا كے ہر ملك ميں دہشت گردى كے منصوبے بنانے والا برژنيف ہى تها. انگولا، سعوديہ، ليبيا، عراق اور شام ميں دهشت گردى كروانے والا يہ ہى بنده تها
لگے ہاتھوں کچھ لنکس دئے جارہے ہیں اسے ضرور دیکھا جائے
http://www.conservapedia.com/Atheism_and_Mass_Murder
اور دیکھئے
http://listverse.com/2010/06/05/10-people-who-give-atheism-a-bad-name

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔