Monday, 18 December 2017

الحاد کی نحوست ۔ ۔ ۔۔۔۔۔ سوتیلی ماں نے ، اپنے بیٹے سے شادی کرلی ۔۔۔۔

٭٭٭ایک چھوٹی سی لو سٹوری٭٭٭
۔۔۔۔سوتیلی ماں نے ، اپنے بیٹے سے شادی کرلی۔۔۔۔
ایک فرانسیسی خاتون ہیں Elisabeth Lorentz، جن کی عمر 48 سال ہے ۔ وہ Alsace-Lorraine کے ایک گاؤں Dabo میں رہتی ہیں ۔ مسز ایلیزابیتھ نے ، اپنے سے تین سال چھوٹے سوتیلے بیٹے Eric Holder کے ساتھ حال ہی میں شادی کی ہے ۔مسز ایلیزابیتھ، اپنے سوتیلے بیٹے کے باپ سے 1989 یعنی 24 سال کی عمر میں ملی تھیں۔
اس کے بعد وہ دونوں بغیر شادی کے ہی اکٹھے رہنے لگے۔ پھر 1997 میں مسز ایلیزابیتھ کے ہاں اپنے سوتیلے بیٹے اور موجودہ شوہر کے باپ سے "بغیر شادی کے" ایک لڑکی پیدا ہوئی ۔ دونوں میاں بیوی نے٭ بیٹی کی پیدائش کے 6 سال بعد :D ٭شادی کی ۔ یہ شادی صرف 3 سال ہی چلی اور اس کے بعد وہ دونوں میاں بیوی الگ ہوگئے۔
میاں بیوی کے علیحدہ ہوتے وقت ان کی 9 سالہ بچی بہت زیادہ روئی تھی۔۔ پھر اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ، اس کے سوتیلے بھائی Eric Holder (موجودہ سوتیلا والد) نے goddaughter یعنی خدا کی طرف سے ملی ہوئی بچی سمجھ کر (خدا ترسی میں) اٹھالی۔ پھر مسز ایلیزابیتھ کی اپنے سوتیلے بیٹے کے ساتھ (شوہر کے چھوڑ جانے کے بعد) دوستی ہوگئی جو کہ رفتہ رفتہ محبت میں بدل گئی۔۔ پھر ان کی شادی parish church میں منعقد ہوتی ہے۔
اور آج Eric Holder کی بھی اپنی سوتیلی ماں سے ایک عدد 9 سالہ بیٹی ہے (یعنی ان ماں بیٹوں نے بھی یقیناً شادی سے پہلے ہی ہمبستری کی ہوگی)۔
اپنے ہی بیٹے کے ، اپنی بیوی سے اس عشق و محبت اور شادی پر، باپ کہتا ہے کہ مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اور نہ ہی ان کی دونوں بیٹیوں کو جو کہ آپس میں پھپھو بھتیجی بھی لگتی ہیں ۔
٭٭ یقیناً یورپی معاشرے میں بکھری ایسی ہزاروں کہانیوں میں اس چھوٹی سی کہانی سے آپ کو یورپی معاشرے کی دنیا میں بے انتہا سائنسی و مادی ترقی کے ساتھ ساتھ، ان کی اخلاقی، معاشرتی، روحانی پستیوں اور ذلتوں کی گہرائیوں کا بھی اندازہ ہوگیا ہوگا۔ اور یہ سمجھ آگئی ہوگی کہ یورپ نے اگر مادی ترقی کے مزے لوٹے ہیں تو ساتھ ہی نفسیاتی الجھنوں، قلبی بےسکونیوں اور ذہنی اذیتوں کے عذاب بھی جھیلے ہیں ۔۔۔ اس سب کے بعد، اگر کوئی فری تھنکر/سیکولر/ملحد / دہریہ /لادین اور منکر خدا ہوجائے ، تو اس میں کیا حیرانی و پریشانی کی بات ہے ؟؟ اس قسم کا ماحول و مزاج و خواہشات رکھنے والے لوگ، فری تھنکر ہو ہی جاتے ہیں :)
از :: زوہیب زیبی
https://theurbandates.blogspot.com/2014/11/step-mother-marries-her-step-son.html

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔