پیشکش: فیصل ریاض شاہد
پاکستان میں خواتین کا عالمی دن منانے والو
اس عورت کو بھی یاد رکھنا جس نے خروٹ آباد میں مرتے ہوے انصاف مانگنے کے لئے آسمان کی طرف آخری بار انگلی اٹھائی تھی..
اور اس شمائلہ کو بھی یاد رکھنا جس نے ریمنڈ ڈیوس کےہاتھوں اپنے شوہر فہیم کی موت پر انصاف مانگتے مانگتے خود کشی کر لی تھی..
اور وقت ملے تو عافیہ صدیقی کی آخری پیشی کی کہانی بھی پڑھنا ، کہ عافیہ نے امریکی عدالت میں آخری الفاظ کیا کہے تھے ... جن کے بعد وہ بار بار بلاۓ جانے پر بھی نہیں بولی..
اور ہاں .. ان ماوں کو بھی یاد کر لینا جو ایک دہائی اپنے بچوں کو ڈرون کی آوازوں والے آسمان کے نیچے سلاتی تھیں تو ان کے دل کیسے کانپتے تھے... اور ان ماوں کو بھی جنہوں نے جیٹ بمباری کے بعد اپنے بچوں کے ٹکڑوں پر وە بین کیا تھا جس کی آواز وزیرستان سے باہر نہیں سنی گئی...
اور ہاں .. اس مائی کو بھی یاد رکھنا جس کے گمشدہ بیٹے سالوں بعد عدالت میں اس حالت میں پیش کئے گئے کہ سالوں اپنے بچوں کی بازیابی کی جنگ لڑنے والی بہادر ان پڑھ عورت ، اسی دن دل ہار کر قبر میں جا پڑی ... کتنا کچھ ہے لکھنے کو .. پر بے حس معاشرے میں لفظ بے معنی ہوتے ہیں

0 comments:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔