Thursday, 26 October 2017

ہر ستارے میں

ہر ستارے میں، آباد ہے اک جہاں
چاند سورج تیری، روشنی کے نشاں
اے خدا اے خدا، جس نے کی جستجو
مل گیا اس کو تو، سب کا تو رہنما
تحریر محمد شاہزیب صدیقی
انتہائی گہرا شعر ہے....
واقعی ہر ستارے میں ایک الگ جہاں آباد ہے اگر کوئی شخص مریخ یا چاند یا کسی اور سیارے، سیارچے پر موجود ہو... اس کے لئے اس وقت ایک الگ جہاں ہوگا... صرف یہی نہیں بلکہ اس دنیا میں کم و بیش 6 ارب انسان بستے ہیں اور ہر ایک انسان کے لئے دنیا الگ ہے ہر شخص دنیا کو ایک الگ نظر سے دیکھتا ہے... غرضیکہ ہماری موجودہ دنیا میں بھی 6 ارب جہاں ہیں کیونکہ ہر شخص کے لئے یہ ایک الگ جہاں ہے... جو شخص مصائب میں مبتلا ہے اسے دنیا کا ہر شخص کسی نہ کسی مصیبت میں گرفتار لگے گا جو خوش ہوگا اسے دنیا کا ہر شخص خوشحال لگے گا، ایک گھر میں رہنے والی عورت کے لئے یہ دنیا ایک الگ چیز ہے اور آفس میں کام کرنے والے مرد کے لئے دنیا ایک الگ چیز ہے... مجموعی طور پر دنیا ایک ہی ہے مگر ہر شخص کے لئے الگ الگ رنگ رکھتی ہے... ویسے ہی ہر ستارے ہر سیارے ہر سیارچے پر ایک الگ دنیا، الگ نظارے ہیں.. اللہ کی شان ہے... اس شعر کی گہرائی کا اندازہ وہ شخص صحیح طور پر لگا سکتا ہے جس کو علم الفلکیات کی سمجھ ہو...

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔