Friday, 27 October 2017

کیا کتے اور گدھے رات کو نہ نظر آنے والی مخلوق کو دیکھ کر آواز نکالتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث پر منکرین حدیث و ملحدین کا سائنسی اعتراض اور اس کا سائنسی جواب


کیا کتے اور گدھے رات کو نہ نظر آنے والی مخلوق کو دیکھ کر آواز نکالتے ہیں؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث پر منکرین حدیث و ملحدین کا سائنسی اعتراض اور اس کا سائنسی جواب
تحریر:عالیہ تنویر
=======================================
منکرین حدیث و ملحدین نے اعتراض کیا تھا اس حدیث پہ کہ جب تم رات کو کتے کے بحونکنے یا گدھے کی آواز سنو تو اللٰہ تعالٰی کی پناہ مانگو۔آپ کو لگتا ہے کہ کہ نعوذ بااللہ یہ حدیث غلط ہے جب کہ جدید سائنسی تحقیق اس حدیث کی بات کے عین مطابق ہے۔اس کے مطابق کتوں کی آنکھوں میں رات کو دیکھنے والے خلیے یا راڈز انسان کی نسبت بہت زیادہ ہوتے ہیں اور ان کی رات کی نظر انسان سے زیادہ ہوتی ہے جب کہ دن کی کم۔اب حدیث بھی رات کے حوالے سے یہی بات کر رہی ہے کہ کتے وہ دیکھ سکتے ہیں جو تم نہیں دیکھ سکتے۔اس سائنسی تحقیق کا حوالہ اس لنک پہ پڑھ لیں
Rods are the vision receptors that detect dark and light. Think of them as receptors that see black and white television. Though they are not able to distinguish color, they are better than cones at distinguising light from dark, and in perceiving light even when it is dim. Dogs have many more rods than humans have, making their night vision superior to ours.
http://servicedogcentral.org/content/node/391
مزید یہ کہ کتوں کی آنکھ کی پتلی یا پیوپل انسان سے بڑا ہوتا ہے جس سے رات کے وقت انسانی آنکھ کی نسبت زیادہ روشنی گزر سکتی ہے۔ان کے پردہ چشم یا ریٹینا کے پیچھے ایک خاص حصہ tapetum ہوتا ہے جو کہ روشنی کو دوبارہ منعکس کرتا ہے اور کم روشنی جیسا کہ رات کو دیکھنے میں معاون ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ کتوں کی آنکھیں رات کو چمکتی ہیں۔رات کو ہونے والی کوئ معمولی حرکت بھی کرے ہم سے زیادہ اچھی طرح سے دیکھ سکتے ہیں۔یہ پڑھ لیں
Dogs start with an advantage in having more rods (light receptors) than humans have. They also have a larger pupil than humans have, which lets more light enter the eye.

Dogs posses a tapetum, a mirror-like structure in the back of the eye that reflects light. This structure bounces the light waves back at the retina a second time, increasing the retina's chance to collect the light. It is the tapetum which causes dogs eyes to glow in the dark.
http://servicedogcentral.org/content/node/391
گدھے سائنسی طور پہ جانوروں کی جس جینس یا خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اس کی سات سپی شیز یعنی گدھا،گھوڑا،زیبرا کو equine کہا جاتا ہے اور سائنسی تحقیق کے مطابق ان کی رات کی نظر انسان کی رات کو دیکھنے کی صلاحیت سے بہت زیادہ ہے۔جو بات اللہ تعالی کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اج سے چودہ سو سال پہلے کی کہ کتے اور گدھے رات کو وہ دیکھتے ہیں جو تم نہیں دیکھ سکتے اج سائنس اس کی تصدیق کر رہی ہے۔اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ ۔بات بھی سائنس کے عین مطابق ہے جس کے مطابق مخلوقات رات کو پھیل جاتی ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے یہ لنک پڑھ لیجیے
https://en.m.wikipedia.org/wiki/Nocturnality
سائنس کے مطابق کئ مضر جاندار رات کو باہر نکلتے ہیں اور اس عمل کو nocturnality کہا جاتا ہے۔رات کو کئ مضر جاندار ہوتے ہیں لہذا اللٰہ تعالٰی کے ۔رسول اللہ علیہ وسلم کی یہ بات مکمل ٹھیک ہے کہ رات کو مشکیزوں کے منہ باندھ دیا کرو اور برتن اندھے لیا کرو تاکہ کوئ مضر چیز ان کو آلودہ نہ کر سکے۔یہ حدیث کس طرح نعوذ بااللہ خرافات کہی جاسکتی ہے جب کہ جدید سائنسی تحقیق اس کی تصدیق کر رہی ہے۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔