Monday, 30 October 2017

انکار حدیث نفسانی خواپشات پر چلنے کا نام ہے کیونکہ انکار حدیث کے بغیر نسفسانی خواہشات پر عمل کرنا ممکن نہیں

انکار حدیث نفسانی خواپشات پر چلنے کا نام ہے کیونکہ انکار حدیث کے بغیر نسفسانی خواہشات پر عمل کرنا ممکن نہیں

صحابہ پر ہاتھ ڈالے بنا اِن سے شیطان بندگی کا حق ادا نہیں ہوتا!
منکرین ِ حدیث کا سیدھا سیدھا مسئلہ صرف یہ ہے کہ ؛
قرآنِ مجید کو صاحبِ قرآن محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بغیر سمجھا جائے !
اس کا فائدہ یقیناً یہ ہوگا کہ ہر کوئ قرآنِ مجید کی من مانی تشریح و تفسیر و توضیح و تعبیر کرنے میں آزاد ہوگا ،
جو منصب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ہے - وہ انہیں تفویض ہوجائے ،
یہ سیدھا ختمِ نبوت اور مقامِ نبوت ہی پر ڈاکہ ہے ، اور ایک دوسرا فتنہ منکرینِ صحابہ / صحابہ کو ہدفِ تنقید بنانے والوں کا ہے ،
ان کا معاملہ بھی منکرینِ حدیث ایسا ہی ہے !

ظاہر ہے صحابہ کرام (رضوان اللہ علیہم اجمعین) دینِ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کے سلسلہ سند کی پہلی کڑی ہیں -
چنانچہ یہ اور منکرینِ حدیث ؛ اُمّت کی عدالت میں قرآنِ مجید کی اُس تعبیر و تشریح و تفسیر و توضیح و تفہیم کو مجروح قرار دینے کی کوشش کرتے ہیں - جو صحابہ کرام نے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کی صحبتوں میں مکمل جانی ، سیکھی ، سمجھی اور ایمان اور مکمل ایمانتداری کیساتھ من و عن امت تک پہنچائ !
یعنی قرآن مجید کی عین وہ تفسیر و تعبیر و تشریح و توضیح و تفہیم - جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بیان کرکے دی ،،،
دشمنِ اسلام جانتا ہے کہ ؛ صحابہ کرام دینِ اسلام کی بنیاد ہیں ،
صحابہ کو ناقابلِ اعتبار اور نشانۂ تنقید بنا دینے کے بعد دینِ اسلام کی عمارت ہی منہدم ہوجاتی ہے !

چنانچہ وہ جب بھی شیطانی و دجالی تیشہ چلائے گا ، حدیث اور صحابہ ہی پر نقب لگائے گا !

بنیادی طور پر تمام فِرَقِ باطلہ کی پہچان بس یہی ہے ،
یہ ہمیشہ حدیث اور دینِ محمد کی اولین حقیقی محافظ و ترجمان جماعت (صحابہ) ہی کو مشکوک بنائیں گے !
تاکہ باآسانی قرآنِ مجید پر ہاتھ صاف کیا جاسکے اور قرآنِ مجید سے اپنی مرضی کا کام لیا جاسکے !! ،،
تمام کبار فتنے یہیں سے پھوٹے ہیں !

لہذا نہایت لازمی ہے جدید مسلمان اور امتِ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ بتانا اور سمجھانا ۔۔۔۔۔۔
کہ اصل دین صرف وہ کہلاتا ہے جو ''بذریعہ صحابہ'' امت تک پہنچے ،
اللہ کو ہر مسلمان سے صرف یہی ایمان مطلوب ہے کہ ہر مسلمان صحابہ کی سیرت و منہج کو منبعِ ہدایت تسلیم کرے اور قرآن و حدیث سے استدلال کرتے ہوئے ''صحابہ کے فہمِ'' قرآن و حدیث کو حُجّت مانے -

(صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے بنا قرآن مجید کی ''نبوی'' تفسیر ہم تک کیسے پہنچ پاتی بھلا ؟؟)

آپ اصحاب (رضی اللہ عنہم) دینِ محمد کی حفاظت کیلئے اللہ کا پسندیدہ انتخاب ہیں ، آپ اصحاب (رض) نے آسمانی آخری مکمل ضابطہ حیات کو ''علمی و عملی" ہر دو میدانوں میں عین اُسکی اصل و حقیقی شکل میں قائم رکھا ،

چنانچہ اللہ نے قرآنِ مجید میں صحابہ کرام کی بابت ؛
''رضی اللہ عنہم ورضوا عنہ'' فرما کر قیامت تک کی اپنی کُل مخلوق کو ضمانت دے دی کہ میں صحابہ پر اُن کا ظاہر - یا اُن کی موجودہ خدمتِ دین دیکھ کر راضی نہیں ہوا بلکہ صحابہ وہ جماعت ہے جن سے بحیثیتِ مجموعی ''میری رضا" کے خلاف کبھی کچھ صادر نہیں ہو'گا' ۔۔۔۔
رضی اللہ عنہم ورضوا عنہ

صبغۃ اللہ ؛
اللہ اور محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کے رنگ میں مکمل رنگے ہوئے ، مخلوق کے ہدایت یافتہ ہونے یا نہ ہونے کیلئے پیمانہ و معیار ''صحابہ''
(رضی اللہ عنہم ورضوا عنہ)

کسی اور کے بارے تو ظن و تخمین ہی سے کہا جاسکتا ہے کہ اللہ اس پر راضی ہوا یا نہیں - مگر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین وہ جماعت ہے جن کی بابت اللہ تعالٰی نے قرآنِ مجید ہی میں دو ٹوک اور صاف واضح کلام فرما دیا ؛
(رضی اللہ عنہم ورضوا عنہ)

اب ظاہر ہے جن سے اللہ راضی ہوجائے تو ''اللہ کے'' بندوں کو بھی اُن پر راضی ہوجانا چاہئے !

کیونکہ جو صحابہ کی بابت بدگمان ہوا یقیناً وہ اللہ اور اللہ کی ہر پسندیدہ چیز ہی کا دشمن ہے اور اسے دشمنانِ اسلام اور شیطان کے بندوں میں سے ہی سمجھا جائے گا

خوب ذہن نشین رہے !

اُمّتِ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ہر بحران سے نکالنے کا کوئ بھی حل ------ سیرت و منہجِ صحابہ کو بنیاد بنائے بنا ناممکن ہے

#انس_اسلام

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔