Monday, 30 October 2017

جدید سائنس اللٰہ تعالٰی کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کھجور کے استعمال کے فوائد بیان کرتے ہوئے


جدید سائنس اللٰہ تعالٰی کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کھجور کے استعمال کے فوائد بیان کرتے ہوئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماہ رمضان کا آغاز ہو چکا ہے اور ہر کوئی اس بابرکت مہینے میں اللہ تعالیٰ کی رحمتیں سمیٹنے میں مصروف ہے۔ افطار کے موقع پر انواع و اقسام کے کھانے تیار کئے جاتے ہیں جبکہ موسم گرم ہونے کے باعث بازار میں تربوز بھی بڑی تعداد میں دستیاب ہے جو بیک وقت ٹھنڈک اور بھرپور غذائیت بھی فراہم کرتا ہے۔
تاہم اب ماہرین نے اسے کھجور کے ساتھ کھانے کا ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ آپ آج ہی اسے استعمال کرنے کا ارادہ کر لیں گے۔ تربوز بیک وقت ٹھنڈک اور بھرپور غذائیت فراہم کرتا ہے مگر ترکی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اسے کھجور کیساتھ کھایا جائے تو متعدد بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
استنبول یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے ماہرین کی حالیہ تحقیق کے مطابق کھجور کو تربوز کے ساتھ کھانے سے انسان متعدد بیماریوں سمیت جسم سے فاضل حرارت کو خارج کرنے اور صفراوی علامتوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کھجور کی گرمی تربوز کی سردی سے ختم ہو جاتی ہے اور اس کی سردی کھجور کی گرمی سے ختم ہو جاتی ہے۔
ماہرین نے کہا کہ تربوز اور کھجور کو ایک ساتھ کھایا جائے تو یہ شدید پیشاب آور دواءکی صورت میں کرتا ہے جس سے جسم میں رکا ہوا مواد خارج ہو جاتا ہے۔،نیز تربوز اور کھجور سے یورک ایسڈ ،کولیسٹرول اور شوگر بھی کنٹرول ہوتی ہے۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔