Monday 23 October 2017

مذہبی داستانوں کو ماضی کے مزار قرار دینے والے سبط حسن اور علی عباس جلال پوری جیسے ملحدین کا سائنس کی طرف سے بنایا گیا مزار

مذہبی داستانوں کو ماضی کے مزار قرار دینے والے سبط حسن اور علی عباس جلال پوری جیسے ملحدین کا سائنس کی طرف سے بنایا گیا مزار جس پہ عرس بھی نہیں ہوگا بلکہ مذہب کے بارے میں ان کے بولے جانے والے جھوٹ بے نقاب ہورہے ہیں اور مذہب سچ ثابت ہورہا ہے۔

حضرت موسی علیہ السلام اور بنی اسرائیل کا مصر سے فلسطین کی طرف خروج،بحیرہ احمر کے بنی اسرائیل کو راستہ دینے اور فرعون اور اس کی فوج کے بحیرہ احمر میں غرق ہونے کا سائنسی ثبوت
»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»»
حضرت موسیٰؑ کی جانب سے سمندر کو تقسیم کرکے فرعون کی فوج کو تباہ کرنے کا واقعہ، سائنسدانوں کو سمندر کی تہہ میں ایسا ثبوت مل گیا کہ غیر مسلم بھی یقین کرنے پر مجبور ہوگئے، ایسا کیا ہے؟ جان کر آپ بھی بے اختیار سبحان اللہ کہہ اُٹھیں گے

جنیوا (قدرت روزنامہ05-ستمبر-2017) حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنے عصاءسے سمندر کے پانی کو دو حصوں میں کاٹ دیا اور ان کی قوم سمندر کے بیچ بننے والے اس راستے پر چلتی ہوئی آگے نکل گئی جبکہ ان کا تعاقب کرنے والی فرعون کی فوج نے جب اسی راستے کو استعمال کرنے کی کوشش کی تو دونوں جانب سے سمندر کا پانی مل گیا اور ظالم فوج سمند ر میں غرق ہو گئی، اور یوں موسیٰ علیہ السلام کے اس معجزے کی بدولت ان کی قوم نے فرعون کے ظلم و ستم سے نجات پائی. یہ واقعہ مذہبی کتب کے علاوہ تاریخ کی کتابوں میں بھی ملتا ہے مگر سائنسدان تاحال اسے ایک افسانہ ہی سمجھتے رہے، البتہ ماہرین آثار قدیمہ اور محققین نے اب پہلی سمندر کی تہہ میں کچھ ایسے شواہد دریافت کر لئے ہیں کہ مغرب کے نامور سائنسدان بھی اس واقعے کو حقیقت ماننے پر مجبور ہو گئے ہیں.
اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سویڈن کے سائنسدان ڈاکٹر رینارٹ مولر تحقیق کاروں کی ایک ٹیم کو لے کر بحیرہ احمر کے سفر پر روانہ ہوئے تھے. ڈاکٹر مولر کی ٹیم نے مصر کے ساحل پر ایک مخصوص مقام سے سمندر کی تہہ میں قدیم آثار کی تلاش کا سلسلہ شروع کیا اور وہ تمام حیرتناک شواہد اپنی آنکھوں سے دیکھے جو قدیم معجزے کی گواہی آج بھی دے رہے ہیں. رپورٹ کے مطابق اس سمندر کی تہہ میں آج بھی ٹوٹے پھوٹے رتھ بکھرے پڑے ہیں، جن کے پہیے سونے کے ہیں اور ان کے آس پاس ہزاروں سال پرانی تلواریں اور دیگر قدیم ہتھیار بھی بکھرے پڑے ہیں. جہاں قدیم دور کے رتھ اور ہتھیار ملے ہیں وہیں انسانوں اور گھوڑوں کی ہڈیاں بھی بڑی تعداد میں اکٹھی ملی ہیں. ڈاکٹر مولر کا کہنا ہے کہ ان اشیاءکا اس کے سوا کیا مطلب ہوسکتا ہے کہ یہ فرعون کی فوج کے رتھ ہیں اور ہڈیاں فرعون کے فوجیوں اور ان کے گھوڑوں کی ہیں. انہوں نے اس موضوع پر ایک کتاب بھی لکھی جس کا نام The Exodus Case ہے. ڈاکٹر مولر کی تحقیق اس سے پہلے کی گئی مشہور ماہر آثار قدیمہ ڈاکٹر ران وائٹ کی تحقیق پر بھی مہر تصدیق ثبت کرتی ہے. ڈاکٹر ران وائٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے فرعونی فوج کے رتھوںاور اسلحہ کی سمندر کی تہہ میں پڑی باقیات کو خود دیکھا تھا اور اس کے تصویر شواہد بھی اکٹھے کئے تھے. ایک اور تحقیق انجینئر کارل ڈریوز نے کی، جو کہ پبلک لائبریری آف سائنس کے جریدے میں شائع کی گئی. اس تحقیق میں انجینئر کال ڈریوز کا کہنا تھا کہ سمندر میں راستہ بن جانے کا واقعہ بالکل حقیقت ہوسکتا ہے کیونکہ ”ونڈ سیٹ ڈاﺅن“ نامی ماحولیاتی کیفیت اس طرح کے حیرت انگیز واقعات کو جنم دے سکتی ہے. انہوں نے اپنی تحقیق میں بتایا کہ مخصوص موسمی حالات میں 60 میل فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے چلنے والی ہوائیں ایک جگہ رکے ہوئے پانی پر دباﺅ ڈالتی ہیں تو یہ لہروں کی صورت میں اطراف کی جانب چلا جاتا ہے، جس کے باعث عین ممکن ہے کہ پانی بڑی لہروں کی صورت میں اپنی جگہ سے ہٹ جائے اور درمیان میں بہت کم پانی یا خشکی کا راستہ پیدا ہوجائے، البتہ ان کا خیال ہے کہ سمندر میں خشکی کا راستہ بننے کا تاریخی واقعہ بحیرہ احمر کی بجائے اس کے قریب واقع تاریخی شہر تانیز کی ایک جھیل میں پیش آیا، جس میں تقریباً چار کلومیٹر پر مشتمل خشک راستہ پیداہوگیا تھا. انجینئر کارل ڈریوز نے بھی اپنے نظریے کے متعلق متعدد شواہد پیش کئے ہیں. ان حیرت انگیز شواہد کا جائزہ دنیا بھر میں درجنوں سائنسدان لے رہے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ یہ بات عین ممکن دکھائی دیتی ہے کہ سمندر میں خشک راستہ بن جانے کا واقعہ، جو کہ مذہبی کتب میں بیان ہوا ہے، حقیقت میں پیش آیا تھا۔

حوالہ جات:
05/September/2017, 11:47dailyqudrat.com
http://worldnewsdailyreport.com/red-sea-archaeologists-dis…/
http://www.snopes.com/religion/redsea.asp
https://www.google.com.pk/…/mosaic-synagogue-huqoq-israel-m…
https://www.google.com.pk/…/red-sea-parted-proof-eviden…/amp
http://www.smithsonianmag.com/…/science-red-seas-parting-1

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔