Sunday, 22 April 2018

امی عائشہ رضی اللہ عنہ کا حضور علیہ السلام سے نکاح عقل و منطق کی روشنی میں

امی عائشہ رضی اللہ عنہ کا حضور علیہ السلام سے نکاح عقل و منطق کی روشنی میں

غیر مسلم ظاہر ہے قرآن و حدیث کو نہیں مانتے اور ان کا شکوہ بھی یہی ہے کہ مسلمان قرآن، حدیث یا سیرت کو عقیدت کی عینک لگا کے پڑھتے اور سمجھتے ہیں، اس لیے انہیں ان میں کوئی عیب نظر نہیں آتا۔ مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ جب ہم معترضین اسلام کی یہ حسرت پوری کرنے کے لیے صرف عقل و منطق کی روشنی میں شریعت کے ان تینوں ماخذوں پر بحث شروع کرتے ہیں تو عیب تب بھی کوئی ثابت نہیں ہو پاتا۔ تب معترضین گالم گلوچ اور گستاخیوں پہ اتر آتے ہیں۔ جواب میں قتل کر دیئے جائیں تو مظلوم بن بیٹھتے ہیں کہ اسلام گالیاں تک برداشت نہیں کرتا۔ میرے بزرگو گالی گلوچ تو کوئی جمعدار بھی برداشت نہیں کرتا۔ ہم کیوں کریں؟؟


خیر، اعتراض یہ ہے امی عائشہ کے نکاح پر معترضین اسلام کو کہ ان کی عمر محض نو سال تھی جب ان کی رخصتی ہوئی۔ ایسے میں:
1)  وہ عاقل و بالغ نہیں ہوسکتیں۔
2) 53 سال کے انسان کی 9برس کی عمر کی لڑکی سے شادی ایک ظلم ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ حضور علیہ السلام معاذ اللہ ایک شہوت زدہ انسان تھے۔
3) یہ شادی امی عائشہ کی رضامندی سے نہیں ہوئی، کیونکہ اس وقت وہ ناسمجھ تھیں۔ وغیرہ وغیرہ۔

الجواب:
1) دنیا کی سب سے کم عمر آن ریکارڈ ماں ساڑھے پانچ سال کی لڑکی ہے۔ اور دس سال کی عمر تک ماں بننے والی لڑکیوں کی ایک طویل فہرست ہے جو ذیل کے لنک میں موجود ہے۔ لہٰذا یہ بات تو ثابت ہوئی کہ ساڑھے چار سال کی بچی بھی بالغ ہوسکتی ہے۔ جبکہ امی عائشہ بوقت رخصتی نو برس کی تھیں۔ اب رہ گیا سوال کہ چھ سال کی بچی عاقل بھی ہوسکتی ہے یا نہیں تو اس کے لیے بھی ذیل میں ایک لنک دینے کے سوا میرے پاس کوئی چارہ نہیں، جہاں ایک تین سال کی بچی کے متعلق تمام تفصیلات موجود ہیں جو دنیا کی سب سےgenius بچی کا خطاب جیت چکی ہے اور اس کاi.q لیول 160ہے، جبکہ ایک عام پچیس تیس سال کے انسان کاiq زیادہ سے زیادہ 100ہوتا ہے۔ تو جب ایک تین سال کی بچی کا آئی کیو 160ہوسکتا ہے، پھر 6سالہ امی عائشہ رضی اللہ عنہ کا کیا 100بھی نہیں ہوسکتا؟

2) شادی کرنا، وہ بھی باہم رضامندی سے، چاہے عمروں میں کتنا ہی فرق کیوں نا ہو، کس اصول، کس قانون کے تحت باعث شرم یا غلط یا پھر کوئی جرم ہے؟ شہوتteen age یعنی نوجوانی میں زیادہ ہوتی ہے یا 53برس کی عمر میں؟ حضور علیہ السلام کا یہ اقدام شہوت پرستی کس طور مان لیا جائے جبکہ پچیس برس کی عمر میں جاکر پہلا نکاح فرمایا، وہ بھی خود سے پندرہ برس بڑی خاتون سے۔ پھر جب تک حیات رہیں تب تک کوئی نکاح بھی نہ فرمایا۔ یہاں تک کہ امی خدیجہ رضی اللہ عنہا کے پردہ فرمانے کے تین سال بعد تک کسی بشری تقاضے سے مغلوب نہ ہوئے۔ 53سال کی عمر میں ایسا کیا ہوگیا جو شہوت حاوی آگئی؟؟ سراسر بے سر پیر کی خلاف واقعہ بات کے سوا یہ الزام بھی کچھ نہیں۔ امی عائشہ رضی اللہ عنہا اور سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کو حضور علیہ السلام سے رشتے داری کا شرف عطا فرمانے کے سوا اس نکاح کا کوئی اور مقصد عقلی یا نقلی سطح پر نہ ثابت ہوتا ہے، نہ کبھی کوئی کر پائے گا ان شاء اللہ عزوجل۔

3) چلیں چھ برس کی عمر میں ناسمجھ تھیں، لیکن جب حضور علیہ السلام نے پردہ فرمایا کیا تب بھی ناسمجھ تھیں؟؟ سینکڑوں احادیث آپ رضی اللہ عنہا سے مروی ہیں۔ ان میں کسی ایک میں کوئی ہلکا سا اشارہ تو دکھا دو کہ یہ نکاح ان کی مرضی کے بغیر ہوا۔ اور اتنا بڑا ظلم اگر واقعی کسی عورت کے ساتھ ہوا ہوتا تو کیا وہ اس کے بعد تادم حیات مسلمان ہی رہتیں؟؟

اسلام کا مطالعہ ہم عقیدت کی عینک لگا کے نہیں کرتے، بلکہ ملحد اور کافر  تعصب کا چشمہ پہن کے کرتے ہیں۔ بس یہی تباہی اور بربادی کا سبب ہے ان کی۔

و آخر دعونا ان الحمد اللہ رب العالمین!!!

مذکورہ لنک حسب ذیل ہے۔

http://www.aol.com/article/2014/02/18/meet-one-of-the-youngest-geniuses-in-the-world/20832538/

https://en.m.wikipedia.org/wiki/List_of_youngest_birth_mothers



0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔