Sunday, 22 April 2018

مرد کی داڑھی ہی اصل فطرت ہے جبھی تو کشش ہے

نیو یارک: نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خواتین طویل المدت رشتوں کے لیے پوری داڑھی والی مردوں کو ترجیح دیتی ہیں۔ بھارتی اخبار، ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، خواتین طویل المدت رشتوں کی تلاش میں داڑھی والے مردوں کی جانب جھکائو رکھتی ہیں، کیونکہ داڑھی نہ صرف مردوں کی وجاہت اور ہیبت کی علامت ہوتی ہے، بلکہ اس سے ان کی زرخیزی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ اس تحقیق میں مزید بتایا گیا ہے کہ ’’ نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ کشش کے اعتبار سے داڑھی اور مردانہ وجاہت میں ایک خاص تعلق پایا جاتا ہے۔‘‘ تحقیق کے دوران آسٹریلیا میں واقع ’’ یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ‘‘ سے تعلق رکھنے والے برنابی ڈکسن اور ان کے ساتھیوں نے کمپیوٹر کی اسکرین پر مردوں کے چہروں میں مختلف تبدیلیاں کیں۔ ان میں بغیر داڑھی والے چہرے، ہلکی خشخشی داڑھی، گھنی خشخشی داڑھی اور پوری داڑھی والے چہرے شامل تھے۔ جب ان چہروں کو خواتین کو دکھایا گیا، تو خشخشی داڑھے والے چہرے کو مختصر المدت تعلقات کے لیے سب سے زیادہ ریٹنگ ملی، جبکہ پوری داڑھی والے چہروں کو طویل المدت تعلقات کے لیے سب سے زیادہ پرکشش قرار دیا گیا۔ ’’ جرنل آف ایوولوشنری بائیولوجی‘‘ میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق، انتہائی مردانہ اور انتہائی زنانہ خصوصیات کے حامل چہرے سب سے کم پرکشش قرار پائے ۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔