Monday, 23 April 2018

منکرین حدیث کے لیئے لمحۃ فکریہ :۔

#ھاتو_برھانکم_ان_کنتم_صادقین
۔
منکرین حدیث کے لیئے لمحۃ فکریہ :۔
۔
لاالفین احدکم متکئا علی اریکتہ یاتیہ الامرمما امرت بہ اونہیت عنہ  فیقول : لاادری، ماوجدنا فی کتاب اللہ اتبعناہ ۔
[[ السنن لا بن ماجہ، عن ابی  رافع ، رضی اللہ تعالیٰ عنہ                  ۱/۳]]
میں تمہیں اس حالت میں نہ پائوں کہ تم میں سے کوئی اپنی مسہری پر تکیہ لگائے بیٹھا ہو اور اس کے پاس میرا کوئی حکم یا میری جانب سے کوئی ممانعت پہونچے تووہ اس کے جواب میں یہ کہے : ہم نہیں جانتے،ہم تو اس کی پیروی کریں گے  جو اللہ کی کتاب میں پائیں گے۔
نیز فرماتے ہیں: ۔
یوشک الرجل متکئا علی اریکتہ یحدث بحدیث من حدیثی فیقول : بیننا وبینکم کتاب اللہ عزوجل ،فماوجدنا فیہ من حلال استحللناہ وماوجدنا فیہ من حرام حرمناہ ،الا وان ماحرم رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم مثل ماحرم
اللہ ۔
[[ السنن لا بن  ماجہ عن المقدام بن معدی  کرب الکندی رضی اللہ عنہ      ۱/۳]]
عنقریب ایسا وقت آئے گا کہ آدمی اپنے تخت پر تکیہ لگائے بیٹھا ہوگا اور اس کے سامنے میری حدیث بیان کی جائے گی تووہ جواب میں کہے گا : ہمارے اور تمہارے درمیان فیصلہ کرنے والی اللہ کی کتاب ہے ، جو کچھ ہم اس میں حلال پائیں گے اسے حلال جانیں گے اور جو کچھ حرام پائیںگے اسے حرام سمجھیں گے ۔آگاہ رہو کہ جو کچھ رسول اللہ   صلی اللہ  تعالیٰ علیہ وسلم نے حرام فرمایا وہ بھی ویسا ہی حرام ہے جیسے اللہ تعالیٰ نے حرام فرمایا ۔
#ثم_تتفکرو

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔