Thursday, 26 April 2018

کیا حضرت آدم علیہ السلام کی بائیں پسلی سے حضرت حوا علیہا السلام کا پیدا ہونا جھوٹ ہے

کچھ لوگ  کہتے ہیں کہ آدم کی بائیں پسلی سے حوا کا پیدا ہونا جھوٹ ہے۔ہم انہیں کہتے تھے کہ خدا کے لیے سب ممکن ہے مگر وہ نہیں مانتے تھے۔اب سائنس نے بھی ثابت کر دیا ہے کہ اکیلے مرد یا عورت سے بچے پیدا کیے جاسکتے ہیں۔درج ذیل تحقیق پڑھیں۔

بیجنگ حیاتیاتی سائنس نے جب اتنی ترقی کرلی کہ جانوروں کی کلوننگ (نر اور مادہ کے ملاپ کی بجائے صرف نر یا مادہ سے بچے کی پیدائش) شروع ہوگئی تو کچھ اہل علم پر یہ خوف بھی طاری ہوگیا کہ ایک نا ایک دن یہ سائنسی تکنیک انسانی کلوننگ کے لئے بھی استعمال ہوسکتی ہے۔ اب یہ خوف سچ ثابت ہوتا نظر آتا ہے کیونکہ متعدد سائنسدان انسان کی کلوننگ کے عزائم کا اظہار بھی کرچکے ہیں۔ چینی سائنسدان شوشیاﺅچون بھی ان ماہرین میں شامل ہیں کہ جو انسانی کلوننگ کا عزم رکھتے ہیں، بلکہ انہوں نے تو یہ اعلان کردیا ہے کہ وہ انسانی کلوننگ کے لئے درکار تمام ٹیکنالوجی تیار کرچکے ہیں اور اس متنازعہ عمل کے لئے تیار ہیں۔
ان کے تحقیقاتی ادارے بویا لائف گروپ کو دنیا کی سب سے بڑی کلوننگ فیکٹری قرار دیا جاتا ہے جو کہ سال 2020ءتک سالانہ تقریباً دس لاکھ گائیں کلوننگ کے ذریعے تیار کررہی ہوگی۔ شو شیاﺅ چون کا کہنا ہے کہ گائے، کتے اور گھوڑے وغیرہ کی کلوننگ تو محض ایک آغاز ہے کیونکہ ان کا ادارہ عنقریب بندر کی کلوننگ کرنے والا ہے، جس کے بعد انسان کی کلوننگ میں کوئی مشکل باقی نہیں رہے گی۔
شوشیاﺅ چون کا کہنا ہے کہ ان کے پاس انسانی کلوننگ کے لئے ٹیکنالوجی تیار ہے، وہ صرف اس کے اخلاقی اور قانونی پہلوﺅں کی وجہ سے رکے ہوئے ہیں، اور اگر انہیں معاشرے کی طرف سے ردعمل کا خدشہ ناہوتو وہ اب کسی بھی وقت انسانی کلوننگ کرسکتے ہیں۔ 44سالہ سائنسدان کا کہنا ہے کہ اس وقت تو وہ انسانی کلوننگ نہیں کررہے لیکن معاشرتی اقدار اور اخلاقی اصول تبدیل ہوتے رہتے ہیں اور عین ممکن ہے کہ ایک دن انسانی کلوننگ کی بھی اجازت دے دی جائے۔
شوشیاﺅ چون کہتے ہیں کہ اس وقت انسان کے پاس اولاد پیدا کرنے کے لئے صرف ایک آپشن ہے کہ بچے کے نصف جینز ماں سے اور نصف باپ سے آئیں، جبکہ کلوننگ تین مختلف آپشن فراہم کردے گی، یعنی یا تو عورت اور مرد مل کر اولاد پیدا کریں، یا صرف اکیلا مرد اولاد پیدا کرے، یا مرد کے بغیر صرف عورت اپنے خلیات سے اولاد پیدا کرلے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا صرف انسانی کلوننگ کی اجازت ملنے پر ہی ممکن ہوپائے گا۔


0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔