Monday, 16 April 2018

مذہب کو عقیدت کی بیساکھیاں کہنا

مذہب کو عقیدت کی بیساکھیاں کہنے والوں سے عرض ہے کہ آدم علیہ السلام سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک کسی بھی پیغمبر نے سوا اللٰہ تعالٰی کے کسی اور کے سامنے سر جھکانے کو شرک قرار دیا ہے۔لوگوں کو اپنے جیسے انسانوں اور  دیوتاؤں اور بتوں کی پرستش سے نکال کے ایک اللٰہ کی غلامی کا درس دیا ہے۔قرآن پڑھ کے دیکھ لیں۔ہر پیغمبر کی تعلیم ہے کہ اللٰہ کی عبادت کرو جس کے سوا کوئ معبود نہیں۔باقی نیک بندوں اور پیغمبروں سے محبت کا درس دیا لیکن ان کو خدا بنانے سے روکا۔جتنی محبت ہم اللٰہ تعالٰی اور اس کے پیغمبروں اور نیک بندوں سے کرتے ہیں اتنی محبت ملحدین و کامریڈ کارل مارکس،لینن،سٹالن سے کرتے ہیں۔اس صورت میں ایسے مذہب کو تنقید کا نشانہ بنانا جو ایک اللٰہ کے سوا کسی کے سامنے سر جھکانے جو شرک کہتا ہے،سوا ذہنی انتشار و غیر منطقی تعصب کے اور کچھ نہیں۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔