Wednesday 5 September 2018

سوشل میڈیا میں کائنات کی مقدس ترین شخصیات کی بدترین گستاخی کا مرتکب ملعون سردار طیب مبینہ طور پرپنجاب پولیس کا سابق اہلکار نکلا

سوشل میڈیا میں کائنات کی مقدس ترین شخصیات کی بدترین گستاخی کا مرتکب ملعون سردار طیب مبینہ طور پرپنجاب پولیس کا سابق اہلکار نکلا

سوشل میڈیا میں اپنے وڈیو بیانات کے ذریعے بدترین گستاخی کرنے والے ملعون سردار طیب کی پنجاب پولیس کی وردی پہنے تصاویر سامنے آگئی ہیں

وفاقی سیکریٹری داخلہ،وفاقی سیکریٹری آئی ٹی،ڈی جی ایف آئی اے،چیئرمین پی ٹی اے،آئی جی اسلام آباد اور اٹارنی جنرل ذاتی طور پر عدالت طلب۔تحریری فیصلہ جاری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(اسلام آباد)باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا میں کائنات کی مقدس ترین شخصیات کی بدترین گستاخی کا مرتکب ملعون سردار طیب مبینہ طور پر پنجاب پولیس میں سب انسپکٹر رہا ہے،اس حوالے سے ملعون طیب سرداد کی پولیس وردی میں تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں،دوسری طرف اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا میں کائنات کی مقدس ترین شخصیات کی گستاخی کے متعلق پٹیشن کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے،عدالت عالیہ نے وفاقی سیکریٹری داخلہ،وفاقی سیکریٹری آئی ٹی،ڈی جی ایف آئی اے ،چیئرمین پی ٹی اے،آئی جی پولیس اسلام آباد اور اٹارنی جنرل آف پاکستان کو عدالت کے عبوری فیصلہ پر عملدرآمد کی رپورٹ ایک ہفتے کے اندر جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سات مارچ کو ذاتی طور پر عدالت طلب کرلیا ہے،عدالت نے اپنے تحریری حکم نامے میں ہدایت کی ہے کہ ان تمام ذرائع کو فوری طور پر بلاک کیا جائے کہ جن کے ذریعے سوشل میڈیا میں گستاخانہ اور قابل اعتراض مواد اپلوڈ ہورہی ہیں،عدالت نے آئندہ سماعت پر سوشل میڈیا میں بدترین گستاخی کے مرتکب افراد کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا میں اللہ تعالیٰ،آقاﷺ،امہات المؤمنین،اصحاب رسول ﷺ اور قرآن پاک کی بدترین گستاخی کا ارتکاب کرنے والے ملعونوں میں سے ایک ملعون سردار طیب کے متعلق اہم انکشاف ہوا ہے،باوثوق ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا میں اپنے وڈیو بیانات کے ذریعے کائنات کی مقدس ترین شخصیات کی بدترین گستاخی کا مرتکب ہونے والا ملعون سردار طیب پنجاب پولیس کا سب انسپکٹر رہا ہے،اس حوالے سے پنجاب پولیس کی وردی میں ملبوس ملعون سردار طیب کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں،ذرائع کے مطابق ملعون سردار طیب کے قریبی عزیزاہم ترین سرکاری عہدے پر رہے ہیں،اس متعلق مزید تفصیلات کی تصدیق کی جارہی ہے۔دوسری طرف اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا میں کائنات کی مقدس ترین شخصیات کی بدترین گستاخی کے خلاف پٹیشن کا تحریری عبوری فیصلہ جاری کردیا ہے،دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وفاقی سیکریٹری داخلہ،وفاقی سیکریٹری آئی ٹی،ڈی جی ایف آئی اے اور چیئرمین پی ٹی اے کو حکم دیا ہے کہ’’ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ سوشل میڈیا میں کسی بھی قسم کا گستاخانہ اور قابل اعتراض مواد نہ رہے، ان تمام ذرائع کو فوری طور پر بلاک کیا جائے کہ جن کے ذریعے سوشل میڈیا میں گستاخانہ اور قابل اعتراض مواد اپلوڈ کیئے جاتے ہیں‘‘۔عدالت نے اپنے تحریری حکم نامے میں یہ بھی ہدایت کی ہے کہ سوشل میڈیا میں کائنات کی مقدس ترین شخصیات کی بدترین گستاخی کے مرتکب افراد کی تفصیلات بھی آئندہ سماعت سے قبل عدالت میں جمع کروائی جائیں،عدالت نے وفاقی سیکریٹری داخلہ،وفاقی سیکریٹری آئی ٹی،ڈی جی ایف آئی اے،چیئرمین پی ٹی اے ،آئی جی پولیس اسلام آباد اور اٹارنی جنرل آف پاکستان کو سات مارچ کو عدالت میں ذاتی طور پر پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے متعلق رپورٹ ایک ہفتے کے اندر طلب کرلی۔واضح رہے کہ سلمان شاہد ایڈووکیٹ نے طارق اسد ایڈووکیٹ کے ذریعے سوشل میڈیا میں کائنات کی مقدس ترین شخصیات کی بدترین گستاخی کے خلاف پٹیشن دائر کررکھی ہے،پٹیشن کی ابتدائی سماعت گزشتہ روز جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کی تھی۔
Intizar Mansab

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔