Monday 3 September 2018

اللہ مذکر ہے یا مونث؟نعوذ بااللہ۔ایک ملحدانہ اعتراض کا جواب

اللہ مذکر ہے یا مونث؟نعوذ بااللہ۔ایک ملحدانہ اعتراض کا جواب
ایک ملحد نے اردو لغت میں لفظ الله تلاش کیا اور اپنی اس عظیم علمی دریافت کو عقل اور منطق کے چمپیئن شپ کے ذریعے سب تک پہنچاتے ہوے فرمایا کہ لفظ الله مذکر ہے جس سے ثابت ہوا کہ الله کا تصور کسی مرد نے قائم کیا اگر عورت کرتی تو یہ اسم مونث ہوتا مزید برآں جناب نے لگے ہاتھوں یہ بھی دریافت فرما لیا کہ اگر الله مذکر ہے تو اس کا مونث کیا ہے ، جناب اندھا آدمی صاحب (بلائنڈ مین کا لغوی مطلب) مذکر کے مونث
اور مونث کے مذکر کا سوال تو تب پیدا ہو جب جوڑا موجود ہو اور اگر جوڑا ہے ہی نہیں تو سوال کیسا، کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ سورج یا چاند کا مونث کیا ہے اور زمین کا مذکر کیا ہے لہذا بہت سے اسماء ایسے ہیں جن میں درحقیقت تذکیر و تانیث ہے نہیں مگر جب کسی بھی زبان میں گفتگو کی جاتی ہے تو ان اسماء کیلئے مذکر یا مونث کا صیغہ استعمال کرتے ہیں اور مسلسل اس اسم کو اس صیغے میں لکھنے اور بولنے کی وجہ سے وہ اسم اسی خاص صیغے میں مستعمل ہو جاتا ہے اور یہ صیغہ کسی خاص اصول پہ نہیں بلکہ اہل زبان کی گفتگو میں اس کے استعمال کی وجہ سے ہوتا ہے مثلاً اردو میں باقی سب دنوں کے ناموں کیلئے مذکر کا صیغہ استعمال ہوتا ہے مگر جمعرات کیلئے مونث کا صیغہ استعمال ہوتا ہے اب اگر کوئی کہے کہ باقی دن مذکر اور جمعرات مونث کیوں ہے تو ظاہر ہے اس کی منطق کو داد ہی دی جا سکتی ہے اسی طرح اگر کوئی کہے کہ اکثر سیاروں کے نام مذکر ہیں مگر زمین مونث کیوں ہے یا کتاب تو مونث ہے مگر قلم مذکر کیوں ہے تو ظاہر ہے اسے دماغی امراض کے علاج کے ہسپتال کا رستہ ہی دکھایا جاے گا اور اگر وہ اس سے بڑھ کے یہ مطالبہ کرے کہ ان کی دوسری جنس بتاؤ زمین کا مذکر بتاؤ قلم کی مونث بتاؤ تو شاید دماغی امراض کے ماہر فوری آپریشن کا مشورہ دیں اور پھر اگر کوئی یہ بھی کہنا شروع کر دے کہ زمین کیلے مذکر کا صیغہ مستعمل ہے اس لیے اس کا تصور کسی عورت نے پیش کیا ہو گا کیوں کہ مرد ہوتا تو زمین مذکر ہوتا یا جس نے الحاد کا تصور پیش کیا وہ کوئی مرد تھا اگر عورت ہوتی تو الحاد کیلئے مونث کا صیغہ استعمال کیا جاتا تو اگر کسی کا دماغی مرض اتنا بڑھ جاے تو اکثر ڈاکٹر یہی کہتے ہیں ۔الله عزوجل ہم سب کیلئے آسانیاں پیدا فرمائے آمین

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔