Saturday, 13 January 2018

کمپیوٹر کی دنیا اور فرشتوں کی مثال

کمپیوٹر کی دنیا اور فرشتوں کی مثال
کمپیوٹر سائنس کا طالب علم یہ بخوبی جانتا ہے کہ یہ جو ڈسپلے کمپیوٹر میں Desktop , Ikons اور Task bar کی صورت میں سامنے نظر آرھا ہے اس کے پیچھے بظاہر نا دکھنے والی پروگرامنگ ہے ۔ کمپیوٹر یہ جو آپ hello یا Hi لکھتے ہے اسے نہیں سمجھتا بلکہ 0 اور 1 کی زبان سمجھتا ہے ۔ کمپیوٹر میں پروگرامر بہت سی languages استعمال کرتا ہے جس سے وہ اس قابل ہوجاتا ہے کہ مختلف applications آپ کی خدمت میں پیش کریں ان languages میں php ,java اور my Sql اہم ہے ۔ ان languages کی بہت سی commands ہوا کرتی ہے جس کی بدولت ہی آپ ان application کے ساتھ کام کر سکتے ہیں ۔ ان languages کے بغیر آپ اپنے ڈسپلے یعنی Facebook , youtube اور مخلتف applications کے ساتھ کام نہیں کر سکتے یہ نا ممکن ہے۔ دوستوں یہ سائنسی علم ہر ایک طالب علم جانتا ہے ، اب ھم ذرا آگے چلتے ہے دیکھئے اس کائنات کے ڈسپلے پے جب ھم غور کرتے ہے سورج ، چاند ، رات اور دن کا آنا جانا ، بارشوں کا برسنا ، حیوانات حشرات ، نبادات اور انسان ان کی موت و حیات ان کے رزق کا بندوبست غرض ایک عظیم پروگرامنگ معلوم ہوتی ہے ۔ کس نے سورج ، چاند ، دن اور رات کی پراگرامنگ کی ہوئی ہے؟ کون ہے جس نے یہ پراگرامنگ کی کہ جب پیچ زمین میں بو دیا جائے تو بارش برسنے کے بعد اسے زندگی ملتی ہے ؟ کون ہے کہ جس نے یہ پرامنگ کی کہ نر اور ماد کا میلاپ ہو تو مادہ کے پیٹ کا کارخانہ اس پر کام کرنے لگے کس نے یہ پراگرامنگ کی ؟ کیا یہ پراگرامنگ آپ نے کی ؟ اور کیا یہ پراگرامنگ کا نظام چلانے والے آپ نے دیکھے ؟ اور وہ پراگرامر ہے کون ؟ فرشتوں کی مثال "languages" یا "command" کی ہے کہ وہ اس کائنات کا نظام چلا رھے ہیں ، جیسے کمپیوٹر کے پیچھے چلنے والی یہ languages آپ کو نظر نہیں آتی اسی طرح فرشتے بھی نظر نہیں آتے ، اب languages کو پروگرام کرنے والا ایک پروگرامر ہوتا ہے اسی طرح اس کائنات کی پراگرامنگ کرنے والا "اللہ تعالی" ہے ۔ اللہ اور فرشتوں کا انکار کرنے والا ایسا ہی ہے جو کمپیوٹر کے پیچھے چلنے والی languages اور commands کا یا جو ان کو پروگرام کرتے ہے اس کا انکار کر دے اور کہے ھمیں تو یہ چیزیں نظر نہیں آرھی ھمیں تو بس ڈسپلے نظر آرھا ہے ۔۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔