Monday 15 January 2018

اگر کوئی خدا ہے تو وہ ظلم ناانصافی اور ریپ جیسے واقعات کو روکتا کیوں نہیں۔

اگر کوئی خدا ہے تو وہ ظلم ناانصافی اور ریپ جیسے واقعات کو روکتا کیوں نہیں۔
یہ کہنا ایسے ہی ہے۔
جیسے کوئی کہے کہ، اگر کوئی ممتحن ہے تو وہ ہمیں غلط پرچہ کرنے سے روکتا کیوں نہیں۔

یعنی کہ اگر دنیا سے برائی کا مکمل خاتمہ ہو جائے اور ہر طرف اچھائی ہی اچھائی ہو تو یہ تو دنیا ہی جنت بن گئی۔ اور آپ ماں کے پیٹ سے نکلے سیدھے جنت میں۔ بغیر کسی محنت مشقت کے جنت مل گئی۔ کتنی جاہلانہ منطق ہے۔ ایک ڈگری تو تمہیں بغیر محنت کے ملتی نہیں۔ پیسہ تو بغیر محنت کے ملتا نہیں۔ اور جنت چاہیے بغیر محنت کے۔ جنت حاصل کرنی ہے تو محنت کرنی پڑے گی۔ اللہ پاک کے بتائے ہوئے قوانین پہ عمل کرنا پڑے گا۔ یہ پرچہ حل کرنا پڑے گا۔ تم پرچہ صحیح کرو یا غلط تمہیں اختیار دیا گیا ہے۔ شکوے شکایتیں اور طعنے بازی کرنے کی بجائے اپنے اعمال درست کرو۔ یہی عقلی اور منطقی تقاضہ ہے۔ ایسے نہیں ہو گا کہ تم ماں کے پیٹوں سے نکلو اور سیدھے جنت میں پہنچ جاؤ۔

#صابر_رضا

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔