Monday, 15 January 2018

غامدی صاحب کاوقتی"بیوی"بنانےپر حلال فتوی

 غامدی صاحب کاوقتی"بیوی"بنانےپر حلال فتوی👇

احمد: خدا خوفی بھی کوئی چیز ہوتی ہے نعیم۔آج پھر تم اس لڑکی سے ملنے گئے۔سنا ہے پھول بھی دیے۔سرعام یہ حرکت پولیس کی نظر میں آتی تو جیل جاتے۔اب تو عدالت نے پھول پیش کرنے سے روک بھی دیا ہے۔

نعیم: احمد! لگتا ہے تم ابھی تک ملاوں کے فتوووں پر جیتے ہو۔۔۔۔کسی لڑکی سے ملنا کوئی گناہ تھوڑا ہے۔پھر پولیس کو ماموں بنانا تو اب اور زیادہ آسان ہوگیا ہے۔بلکہ اب تو ایسی لڑکیوں کو وقتی حلال کرکے بیوی بنانابھی آسان ہوگیا ہے۔

احمد: وہ کیسے؟

نعیم: لگتا ہے آپ استاد غامدی کو نہیں سنتے۔آج کے دور میں استاد ہی وہ واحد عالم ہیں جنہوں نے اسلام کو دور جدید کے مطابق آسان سے آسان تر کردیا ہے۔بلکہ ہم جیسے نوجوانوں کی مشکلات بھی حل کردی ہیں۔

غامدی صاحب کا نیا فتوی ہی دیکھ لیں کتنا زبردست ہے۔استاد غامدی فرماتے ہیں کہ اگر ایک لڑکا اور لڑکی آپس میں ایک دوسرے کے سامنے یہ کہہ دیں کہ آج سے ہم  میاں بیوی ہیں تو جھٹ پٹ ایک دوسرے کے لیے حلال ہوجاتے ہیں۔

احمد: واقعی اتنا آسان کردیا نکاح کو استاد غامدی نے؟ تو وہ جو حدیث میں آتا ہے کہ لڑکی بغیر ولی کی اجازت کے نکاح نہیں کرسکتی۔۔۔۔ استاد غامدی نے اس پر غور نہیں کیا؟

نعیم: استاد غامدی جدید دور میں اسلام کے ماہر ہیں۔وہ ایسی حدیثوں کی ایسی زبردست تاویلیں کرتے ہیں کہ سانپ بھی مرجاتا ہے اور لاٹھی بھی نہیں ٹوٹتی۔مطلب کہ ہمارا کام بھی آسان ہوجاتا اور ملاؤں کو انگلیاں اٹھانے کا موقع بھی نہیں ملتا۔۔۔۔۔

احمد: تو تم استاد غامدی کے اس نئے فتوے کے بعد ہی لڑکی سے ملنے گئے وہ بھی بھرے بازار میں اور پھول بھی پیش کیے؟

نعیم: تو اور کیا۔۔۔اگر کوئی مصیبت آتی یا کسی کا دماغ گھومتا۔ہم جھٹ سے کہہ دیتے کہ ہم تو میاں بیوی ہیں۔۔۔۔۔۔ استاد غامدی کے بتائے ہوئے فتوے کے مطابق ہم واقعی میں میاں بیوی بھی بن گئے ہیں۔

احمد: تو اصل وجہ استاد غامدی کا فتوی ہے۔ جس نے تمہیں یہ حرام کام کرنے پر آمادہ کیا۔۔۔۔۔
نعیم!! میری بات غور سے سنو۔اگر میاں بیوی بننا اتنا آسان ہوتا تو آج پورا پاکستان شادی شدہ ہوتا۔۔۔۔کسی نکاح خواں کی ضرورت ہوتی،نہ نکاح فارم کی اور نہ نادرا کو نکاح رجسٹر کرنے کے لیے آفس بنانے کی حاجت ہوتی ہے۔۔۔۔۔اور پھر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح کے لیے جو گواہوں کی شرط رکھی ہے معاذاللہ وہ بھی بے کار ٹھہرتی۔۔۔۔۔۔میری مانیں تو خدا کا خوف کریں اور اپنے عمل سے توبہ کرلیں۔۔

نعیم: لگتا ہے ملاؤں نے تمہیں تعویذ گھول کر پلادیا ہے۔۔۔۔میں تو جارہاہوں پھر اسے ملنے۔۔۔۔تم جانو تمہارے ملا جانے۔۔۔۔

#غلام_نبی_مدنی

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔