Saturday, 13 January 2018

جانور بھی انسانوں کی طرح خواب دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

ایک تحقیق کے ذریعے معلوم کیا گیا کہ جانور بھی انسانوں کی طرح خواب دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جی ہاں نیوروسائنٹسٹس نے جانوروں پر ٹیسٹ کیے ہیں جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جانور بھی خواب دیکھتے ہیں - خاص طور پر چوہوں پر تجربات کیے گئے ہیں جن میں دن کے وقت ان کو مختلف کام کروائے گئے اور ان کاموں کے دوران ان کے دماغ سے سگنلز ریکارڈ کیے گئے تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ کس کام کے کرتے وقت دماغ کیسے سگنل پیدا کرتا ہے - پھر ان چوہوں کے دماغ کی ریکارڈنگ اس وقت کی گئی جب وہ سو رہے تھے - چوہوں میں بھی سونے کے دوران REM sleep ہوتی ہے جس میں ان کی آنکھیں تیزی سے حرکت کرتی ہیں - اس دوران چوہے خواب دیکھتے ہیں - ان کے دماغ کی ریکارڈنگ سے معلوم ہوا کہ وہ اسی قسم کے منظر خواب میں دیکھ رہے تھے جو انہوں نے دن میں دیکھے تھے - اس تجربے سے اس مفروضے کو تقویت ملتی ہے کہ نیند کے دوران دماغ دن بھر کے تجربات کو عارضی یادداشت سے مستقل یادداشت میں منتقل کرتا ہے اور انہیں پرانی یادوں کے ساتھ integrate کرتا ہے - خواب اس عمل کا ضمنی نتیجہ ہیں - تمام میملز پرندے اور غالباً اکثر reptiles خواب دیکھتے ہیں

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔