Monday 15 January 2018

کیا اسلامی نظام فرسودہ اور پرانا نظام ہے؟

 سقراط کو گزرے ہوئے 2415برس ہوگئے
ان کے شاگرد افلاطون کو گزرے ہوئے 2364برس بیت گئے۔
ارسطو کو گزرے ہوئے 2338برس ہوگئے۔
حب کہ حضورﷺ کے زمانے کو گزرے ابھی محض 1384سال ہوئے ہیں
مگر لبرلز کے ہاتھ کی صفائی تو دیکھیں۔ یہ آپ کو جا بجا سقراط، افلاطون اور ارسطو وغیرہ کے اقوال کوٹ کرتے ہوئے تو نظر آئیں گے مگر ان کے قلم اور زبان سے کبھی قرآن کی کسی آیت یا حضورﷺ کے کسی فرمان کا حوالہ آپ کو نہ ملے گا۔ بلکہ وہ الٹا حقارت سے یہ کہتے ہوئے پائے جائیں گے کہ یہ سب فرسودہ اور پرانے وقتوں کی باتیں ہیں جن کا آج کے دور میں چلنا ممکن نہیں۔ حالانکہ سچ یہ ہے کہ پرانے وقتوں کے فلسفیوں سے منسوب باتوں کی کوئی گارنٹی نہیں کہ آیا وہ انہوں نے کہی بھی تھیں کہ نہیں جب کہ قرآن کی ایک ایک آیت اور حضورﷺ کے فرامین و سیرت مطہرہ، کئی کئی راویوں کے ذریعہ اس طرح محفوظ ہوکر ہم تک تواتر کے ساتھ پہنچے ہیں کہ جیسے ہم خود حضورﷺ اور ان کے اصحاب کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔