Saturday 13 January 2018

ایک ہی زمین پر موسموں میں اس حد تک تبدیلی کس وجہ سے ہے؟

آپ نے آج (7 جنوری 2018ء کو) خبروں میں سنا ہوگا کہ شمالی امریکا میں منفی 45 ڈگری سینٹی گریڈ کی سخت سردی ریکارڈ کی گئی، جبکہ دوسری طرف آسٹریلیا میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ کی سخت گرمی ریکارڈ کی گئی، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک ہی زمین پر موسموں میں اس حد تک تبدیلی کس وجہ سے ہے؟
جواب: آپ جانتے ہیں زمین سورج کے گرد گھوم رہی ہے اور ہماری زمین اپنے مدار میں 23.5 ڈگری جھکی ہوئی ہے (تصویر منسلک ہے) سو اس جھکاو کے باعث جون اور جولائی میں زمین کا Northern hemisphere (زمین کا اوپری حصہ) سورج کے سامنے ہوتے ہیں جس وجہ سے جون جولائی میں یہاں سخت گرمی ہوتی ہے جبکہ Southern hemisphere (زمین کا نچلا حصہ) اس دوران چونکہ سورج کے سامنے نہیں ہوتا جس وجہ سے آسٹریلیا اور اس حصے میں موجود دیگر ممالک پر سورج کی شعاعیں ترچھی پڑ رہی ہوتی ہیں سو جون جولائی میں وہاں سخت سردی ہوتی ہے، دسمبر جنوری میں Southern hemisphere سورج کے سامنے آجاتا جس کی وجہ سے وہاں سخت گرمی ہوجاتی ہے جبکہ Northern hemisphere پر سورج کی ترچھی شعاعیں پڑ رہی ہوتی ہیں جس وجہ سے یہاں سخت ٹھنڈ ہوتی ہے، اسی خاطر آپ اکثر سنتے ہیں poles کے قریب علاقوں میں چھ ماہ دن اور چھ ماہ رات رہتی ہے، یہ زمین کے جھکاو کی وجہ سے ہی ہوتا ہے!
محمد شاہ زیب صدیقی
#زیب_نامہ

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔