Monday 15 January 2018

داڑھی بہت ہی کمال کی نعمت ہے


 داڑھی بہت ہی کمال کی نعمت ہے جب تک آپ نہیں رکھتے آپ کے ارد گرد اچھے برے سب ہی رہتے ہیں لیکن جیسے ہی آپ یہ رکھ لیں تو سب سے پہلے آپ کے دائرے سے وہ لوگ نکل جائیں گے جن کو باریش چہرے شدید چبھتے ہیں یعنی آپ کو کچھ کرنا ہی نہیں پڑا اور گند صاف ہوگیا اس کے بعد وہ لوگ ہیں جو داڑھی کو کسی نہ کسی طرح قبول کرتے ہیں لیکن وہ زراreserve ہو جائیں گے اس کے بعد وہ لوگ رہ جائیں گے جن کو داڑھی پسند ہے وہ بہت خوش ہوں گے مبارکباد دیں گے بھئی بندہ نیک ہوگیا ہے خیر یہ تو ابتدائی مرحلہ تھا ، اب دوسری سٹیج سٹارٹ ہوتی ہے داڑھی رکھنے کے بعد سب آپ پر نظر رکھیں گے ایسے جیسے کوئی عجیب خلائی مخلوق ہے آپ نے نماز نہیں پڑھی تو ساتھ ہی مذاق اڑا دیا یار داڑھی رکھ لی ہے نماز نہیں پڑھی اب کلین شیو کو اس سے فرق نہیں پڑتا وہ خود کو نماز سے بری الذمہ ہی سمجھتا ہے لیکن داڑھی والے کی پھر خیر نہیں، فیس بک پر کسی لڑکی کی پوسٹ پر کچھ مزاحیہ بات لکھ دی تو طعنہ ملے گا بھئی ٹھرکی مولوی ہے اللہ بچائے ایسے مولویوں سے دین کو بدنام کردیا ہے گویا کلین شیو زنا بھی کرے اسلام بدنام نہیں ہوگا لیکن باریش لڑکی کی پوسٹ پر کمینٹ کرے تو دین بدنام ہوگیا، اگر غلطی سے آپ نے کسی سیاسی لیڈر کی تعریف کردی تو بس پھر تو آپ کی لٹیا ہی ڈوب گئی اور اگر عمران خان کی کردی تو بس پھر آپ گئے کام سے:D ، جب میں نے داڑھی رکھی تو سب سے پہلے یہ کہا گیا کہ اف اب تم کو رشتہ کون دے گا ،، داڑھی کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ کم سے کم ایسی لڑکی سے شادی نہیں ہوتی جس کو داڑھی معاذ اللہ بہت ہی سخت نا پسند ہے یہ ایسا ہی ہے جیسے پردہ کرنے والی لڑکی کو وہ ہی پسند کرے گا جس کو پردہ سے تکلیف نہیں تو داڑھی ہو یا پردہ یہ فائدہ تو بہرحال ہے، ہمیشہ یاد رکھیں اس بات کو ذہن نشین کرلیں جو چیز نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے ان کو پسند تھی اور جو اللہ کے احکامات ہیں اس کو ماننے میں فائدہ ہی فائدہ ہے کوئی اگر یہ کہتا ہے کہ سنت کا کوئی فائدہ نہیں یا شریعت نے جو احکامات دیئے اس پر عمل نہ بھی کرو تو کیا فرق پڑتا ہے ایسے لوگ کم علم اور جاہل ہیں اور پھر یہ ہی لوگ قرآن کی ایت پیش کرتے ہیں نیک عورت کیلئے نیک مرد بدکار کیلئے بدکار مرد ،، یہ سب ٹوپی ڈرامے شروع ہوجاتے ہیں اس لئے کسی کی پرواہ نہ کریں آپ انسان ہیں اس معاشرے کا حصہ ہیں جتنا دین پر عمل کرسکتے ہیں کریں کوئی جو مرضی کہے بالکل مت سوچیں ، زندگی پرسکون ہو جائے گیا
Bin Adam

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔